کراچی//
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی انسٹا ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اکثر ہی خوبصورت تصاویر اور مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جاتی ہیں۔
اُنہوں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی پوسٹس شیئر کی ہیں، جن کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
ثانیہ مرزا نے پہلی انسٹا پوسٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ میک اپ کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے دوسری انسٹا گرام پوسٹ میں ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے آغاز میں اُنہیں ایک سافٹ ڈرنک پیتے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر بیک گراؤنڈ میں ایک آواز سنائی دیتی ہے کہ آپ یونیفارم میں کیوں نہیں ہیں؟ جس کے بعد وہ فوراََ سے تیار ہو کر آ جاتی ہیں۔
شعیب ملک کی اہلیہ اس ویڈیو میں سفید رنگ کی شرٹ اور نیلے رنگ کا ٹراؤزر اور بندھے ہوئے بالوں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی بالیاں پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی ان پوسٹس کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔