اتوار, اگست 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ایل او پی صاحب                

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-08-16
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوم آزادی اور ہر گھر ترنگا !

یہ سچ میں Too Much ہوگیا !

لگتا ہے، آپ کو لگتا ہو یا نہیں، لیکن ہمیں لگتا ہے کہ اپنے ایل او پی صاحب……. ایل او پی؟ اجی، لیڈر آف اپوزیشن……. ہمیں لگتا ہے کہ جموں کشمیر کے ایل او پی، سنیل شرما صاحب، ایل او پی سے بہت زیادہ متاثر ہیں……. ایل او پی؟اجی  لیڈر آف اپوزیشن……. ہمیں لگتا ہے کہ اپنے شرما صاحب، ایل او پی راہل گاندھی سے بڑے متاثر ہیں اور سو فیصد متاثر ہیں۔اسی لیے شرما صاحب بات بات اور ہر ایک بات پر اپنی کوئی بات بول رہے ہیں، وہ بات جو گورے گورے بانکے چھورے وزیرِ اعلیٰ، عمر عبداللہ، کرتے ہیں، ان کی ہر ایک بات پر یہ کوئی نہ کوئی بات بولتے ہیں……. بالکل اسی طرح جس طرح راہل گاندھی اپنے مودی جی اور شاہ صاحب کی بات بات اور ہر ایک بات پر اپنی بات کرتے ہیں اور ان کی باتوں میں کیڑے اور مکوڑے تلاش کرتے رہتے ہیں۔بس یہی کچھ اپنے شرما صاحب نے بھی سیکھ لیا ہے، راہل بابا سے متاثر ہو کر سیکھ لیا ہے……. تاکہ راہل بابا کی طرح یہ جناب بھی سرخیوں میں رہیں۔ اور اللہ میاں کی قسم، یہ سرخیوں میں رہتے بھی ہیں۔اس لیے نہیں رہتے ہیں کہ یہ اپنی کوئی بات سامنے رکھتے ہیں، بلکہ اس لیے رہتے ہیں کیونکہ وزیرِ اعلیٰ جو بات کرتے ہیں، ان کی بات پر شرما صاحب جو بات کرتے ہیں، اس پر یہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔اپنے وزیرِ اعلیٰ صاحب نے یومِ آزادی کی تقریب میں ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں کچھ کہا……. وہ کہا جو انہیں کہنا تھا، جو ان کی پارٹی، ان کی حکومت کا موقف ہے……. لیکن شرما صاحب کو یہ بھی ہضم نہیں ہوا……. کیوں نہیں ہوا، یہ ہم نہیں جانتے ہیں، لیکن اس پر بھی ان جناب نے وزیرِ اعلیٰ کی نکتہ چینی کی۔ہم سمجھ نہیں رہے ہیں کہ آخر شرما جی کو مسئلہ کیا ہے……. ریاستی درجے کی بحالی کی بات کرنے سے ان کو مسئلہ کیا ہے کہ اسمبلی الیکشن میں تو ان کا اور ان کی جماعت، بی جے پی، کا بھی تو ریاستی درجے کی بحالی نعرہ تھا……. اب اگر عمر عبداللہ اس پر کوئی بات کرتے ہیں تو شرما جی کی بھنویں چڑھ جاتی ہیں……. جیسے وزیرِ اعلیٰ کوئی ممنوع مانگ یا مطالبہ کر رہے ہوں۔شرما جی، راہل بابا کی نقل اتارنا چھوڑ دیں کہ یہ آپ کے ماڈل نہیں ہو سکتے ہیں……. بالکل بھی نہیں ہو سکتے ہیں……. اور جو آپ کے ماڈل ہو سکتے ہیں، انہوں نے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں بار بار اور کئی بار کیا کہا ہے، اس پر تھوڑا غور کیجیے۔ایک بار کیجیے، پھر دوبارہ راہل بابا بننے کی آپ کو ضرورت محسوس نہیں ہوگی، بالکل بھی نہیں ہوگی۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزادی کا جشن، امن کی حفاظت کا عہد                

Next Post

 وادی میں حب الوطنی  کے جذبے کے ساتھ  یومِ آزادی منایا گیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یوم آزادی اور ہر گھر ترنگا !

2026-08-15
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

یہ سچ میں Too Much ہوگیا !

2026-08-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست اور غیر سیاسی لوگ

2026-08-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ممکنہ توسیع ؟

2026-08-12
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

خوش قسمت کتے!                

2026-08-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ باورچی خانے میں !                

2026-08-09
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

عزّی اور فزّی کون؟                

2026-08-08
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

جب مرحومہ خواب میں آئی                

2026-08-07
Next Post
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

 وادی میں حب الوطنی  کے جذبے کے ساتھ  یومِ آزادی منایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.