اتوار, اگست 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ باورچی خانے میں !                

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-08-09
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عزّی اور فزّی کون؟                

جب مرحومہ خواب میں آئی                

تو صاحب، اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیرِ اعلیٰ، عمر عبداللہ صاحب کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم تھا کہ جو ہو رہا ہے، وہی ہوگا اور…….اور جو ہو رہا ہے، اس کی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی، اور وہ ادا کر رہے ہیں یا آئندہ ادا کریں گے۔ نہیں صاحب، یہ کوئی پہیلی نہیں ہے۔ اصل میں وزیرِ اعلیٰ صاحب ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر میں دوہرے نظامِ حکومت پر بات کر رہے تھے، جس میں جناب نے بے بسی کا اظہار کیا……. اور اس لیے کیا کہ ان کے پاس جو کچھ ہونا چاہیے، وہ نہیں ہے اور جس کے پاس کچھ نہیں ہونا چاہیے، اس کے پاس بہت کچھ ہے۔یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے پہلی بار نہیں بولی اور ہمیں یقین ہے کہ آخری بار بھی نہیں……. ایسے کئی مواقع آئیں گے اور آئیں گے، جب وزیرِ اعلیٰ صاحب یہ شکوہ کرتے رہیں……. لیکن انٹرویو میں انہوں نے ایک بات کہی۔ وہ بات گورے گورے بانکے چھورے نے پہلی بار کہی یا نہیں، یہ تو صاحب ہمیں معلوم نہیں ہے……. بالکل بھی معلوم نہیں ہے، لیکن اچھی بات کہی……. یہ بات کہی کہ انہیں معلوم تھا اور پہلے سے معلوم تھا کہ اس بے بسی اور بے اختیاری کا انہیں ذاتی طور پر خمیازہ بھگتنا پڑے گا‘ اس کی انہیں سیاسی قیمت……. بھاری سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ان کی والدہ بھی انہیں سمجھاتی رہتی ہیں کہ اگر باورچی خانے کی گرمی، اس کی تپش برداشت نہیں کر سکتے ہو تو پھر باورچی خانے میں داخل ہی کیوں ہوتے ہو……. اور اب جبکہ وزیرِ اعلیٰ صاحب اس باورچی خانے میں داخل ہو گئے ہیں، اور دو سال پہلے ہو گئے ہیں، اس لیے انہیں اس کی گرمی، اس کی تپش کو بھی برداشت کرنا پڑے گا…….وہ بھی بنا کسی شکوے یا شکایت کے۔مگر……. مگر بات یہاں لوگوں کی ہے، عام لوگوں کی۔ کہ اگر وزیرِ اعلیٰ کو معلوم تھا اور پہلے سے معلوم تھا کہ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، یہ بات تو صاحب ٹھیک ہے……. لیکن بے چارے عام لوگوں کی کیا خطا؟ ان کی کیا غلطی کہ یہ بے چارے تو کسی باورچی خانے میں داخل نہیں ہوئے تھے، پھر یہ بے چارے باورچی خانے کی گرمی، اس کی تپش کیوں برداشت کریں……. ان بے چاروں کو تو کچھ بھی معلوم نہیں تھا……. وزیرِ اعلیٰ کی طرح یہ پہلے سے کسی بات سے باخبر نہیں تھے…….ہوتے تو شاید یہ اس بات کو یقینی بناتے کہ آپ بھی……. جی ہاں، وزیرِ اعلیٰ صاحب، آپ بھی باورچی خانے میں نہ جاتے۔ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں ترقی کی رفتار اور عام آدمی کی زندگی                

Next Post

رام بن ٹنل کے اندر متعدد گاڑیوں میں تصادم، ایس ایس بی کے تین اہلکار زخمی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

عزّی اور فزّی کون؟                

2026-08-08
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

جب مرحومہ خواب میں آئی                

2026-08-07
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

شرم تم کو مگر نہیں آتی                

2026-08-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توسیع: آ بیل مجھے مار!

2026-08-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کچھ تو شرم کر لو!

2026-08-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آخون نے اپنی پارٹی کو اپنایا

2026-08-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 راہل بابا، زیادہ مت اُڑئیے!

2026-07-31
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہم غریب جنتا

2026-07-30
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

رام بن ٹنل کے اندر متعدد گاڑیوں میں تصادم، ایس ایس بی کے تین اہلکار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.