ہفتہ, اگست 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ سچ میں Too Much ہوگیا !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-14
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوم آزادی اور ہر گھر ترنگا !

سیاست اور غیر سیاسی لوگ

               سچ تو یہ ہے کہ …. کہ یہ کچھ زیادہ ہی ہوگیا …. کچھ زیادہ ہی Too Much ہو گیا کہ بھلا ۳۵ سیکنڈ کی تاخیر بھی کوئی تاخیر ہوئی …. کیا یہ کوئی تاخیر ہو تی ہے …. صاحب ہم جس دنیا کے واسی ہیں…. وہاں تو۳۵ سیکنڈ کیا …. ۳۵منٹ کی تاخیر بھی کوئی تاخیر نہیں تصور کی جاتی ہے اور…. اور اگر کہیں ۳۵ منٹ کی تاخیر ہو جائے تو اللہ میاں کی قسم اس پر بات بھی نہیں کی جاتی ہے….کارروائی اور معاوضہ یا جرمانہ تو دور کی بات ہے…. چلئے سیدھا مطلب پر آتے ہیں تو…. تو ہوا یوں کہ جاپان کے کسی اسٹیشن…. ریلوے اسٹیشن پر ٹرین ۳۵منٹ…. معاف کیجئے ۳۵ سکینڈ کی تاخیر سے پہنچ گئی …. یہ جاپان ہے اس لئے ٹرین کے ڈرائیور صاحب نے سواریوں سے ‘ مسافروں سے اس تاخیر پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی…. ڈرائیور پشیمان تھا کہ اس سے یہ غلطی کیسے سرزد ہو ئی…. ۳۵سکینڈ تاخیر ہو ئی…. جاپان میں چونکہ وقت کی پابندی کا خیال بڑی پابندی سے رکھاجاتا ہے…. اس لئے ریلویز نے ڈرائیور کی معافی پر ہی اکتفا نہیں کیا…. بالکل بھی نہیں کیا…. بلکہ سارے مسافروں کا کرایہ لوٹا بھی دیا…. یعنی۳۵ سکینڈ کی تاخیر کی سزا ریلوے نے خود کو دی اور…. اور اس تاخیر کے معاوضے کے طور پر ٹرین میں سوار سبھی مسافروں کو ٹکٹ کے پیسے لوٹا دئے ! اب صاحب آپ کو نہیں لگتا ہے کہ یہ Too Muchہو گیا ؟مانتے ہیں کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے ‘ ٹرینوں کے آنے اور جانے میں تاخیر ہو نی چاہیے اور نہ ہوائی جہازوں کی روانگی اور آمد میں…. سرکاری دفاتر میں ملازمین کے حاضر ہونے میں بھی کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے…. کہیں پر مقررہ وقت پر پہنچنے میں بھی کوئی تاخیر نہیں ہو نی چاہیے…. اللہ میاں کی قسم ہم یہ سب مانتے ہیں…. دل سے مانتے ہیں…. لیکن دل یہ نہیں مانتا ہے کہ ۳۵سیکنڈ کی تاخیر بھی کوئی تاخیر ہو تی ہے…. ایسی تاخیر کہ ڈرائیور مسافروں سے معافی مانگتا پھرے اور ریلویز کرایہ لوٹا دے …. یہ اللہ میاں کی قسم سچ میں Too Much ہو گیا کہ…. کہ اگر یہ معیار یہاں اپنا جائےگا…. تو اندازہ لگائیے کہ یہاں کی ٹرینوں کے ڈرائیوروں اور جہازوں کے پائلٹوں کو ٹرین چلانے اور جہاز اڑانے میں کس قدر دقت ہوگی…. مشکل ہو گی کہ…. کہ پھر ان کا سارا وقت مسافروں سے معافی مانگنے میںجائےگا…. ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے میں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چینی مانجھا کے خلاف جموں پولیس  کاکریک ڈاؤن، سات افراد گرفتار

Next Post

 ڈی سی شوپیاں کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس کالعدم قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یوم آزادی اور ہر گھر ترنگا !

2026-08-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست اور غیر سیاسی لوگ

2026-08-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ممکنہ توسیع ؟

2026-08-12
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

خوش قسمت کتے!                

2026-08-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ باورچی خانے میں !                

2026-08-09
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

عزّی اور فزّی کون؟                

2026-08-08
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

جب مرحومہ خواب میں آئی                

2026-08-07
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

شرم تم کو مگر نہیں آتی                

2026-08-06
Next Post
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی

 ڈی سی شوپیاں کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس کالعدم قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.