جموں/۲۴جولائی
سری نگر جموں شاہراہ پر رامسو کے نزدیک ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں۲افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ۷دیگر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں مزید دو زخمی بھی ہسپتال میں چل بسے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز بدر کوٹ رامسو کے نزدیک ایک سکارپیو گاڑی کھائی میں جاگری۔
ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصو ل ہوتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکو آپریشن شروع کیاجس دوران حادثہ کی جگہ دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ باقی زخمیوں کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مزید دو زخمیوں کو بھی مردہ قرار دیا۔
اس حادثے میں چار افراد اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھیں جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مزید دو زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔