اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہائی کورٹ کا اچھہ بل میں نجی زمین پر واقع پولیس اسٹیشن کو خالی کرنے کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-24
in اہم ترین
A A
کشمیر کو ’مقبوضہ‘ کہنے کو آرٹیکل ۱۹(اے) کے تحت تحفظ حاصل نہیں:جموں کشمیر ہائی کورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نجی زمین پر واقع ایک پولیس اسٹیشن کو خالی کرنے کا حکم دیا جس پر زمین مالک کو کرایہ یا معاوضہ ادا کیے بغیر قبضہ کیا گیا۔
چیف جسٹس پنکج متھل اور جسٹس موکش کھجوریا کاظمی کی بنچ نے کہا کہ ریاست حصول اور معاوضے کی ادائیگی کے بغیر نجی زمین پر قبضہ نہیں کر سکتی اور ایسا کرنا آئین ہند کے دفعہ۳۰۰؍ اے کے تحت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔
جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں عبدالاحد شیر گجری کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار نے کہا کہ ان کی نجی زمین ۲۰۰۳ سے ریاستی پولیس کے قبضے میں ہے اور اس کا تب سے نہ کوئی کرایہ دیا گیا ہے نہ معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔
عدالت نے ۲۰۱۷ میں دیے گئے ایک حکم میں، ریاست کو ہدایت کی تھی کہ وہ درخواست گزار کو زمین کا کرایہ ادا کرے جیسا کہ ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کے ذریعہ طے کیا گیا تھا اور نجی بات چیت کے بعد مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منظور شدہ معاوضہ سال ۲۰۰۳ سے آج تک ادا کرے۔ تاہم عدالتی حکم کے باوجود اور ماضی میں دیے گئے متعدد ہدایات کے باوجود زمین مالک کو کرایہ اور معاوضہ ادا نہیں کیا ۔
عدالت کا کہنا ہے ’’ہم جواب دہندگان کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ جائیداد کو فوری طور پر خالی کر دیں اور اس کا خالی قبضہ درخواست گزار کے حوالے کر دیں اور ساتھ ہی سنہ ۲۰۰۳ کے مارچ مہینے کی۱۶ تاریخ سے آج سے چھ ہفتوں کے اندر اندر طے شدہ شرح کے مطابق کرایہ کی ادائیگی کریں یا مقررہ مدت کے اندر جوابی حلف نامہ داخل کریں‘‘۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جواب دہندگان یا تو زمین کے حصول کیلئے کارروائی شروع کر سکتے ہیں یا معاوضہ ادا کر سکتے ہیں جیسا کہ مجاز اتھارٹی نے گفت و شنید پر طے کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۹۸۷ کے اسمبلی انتخابات میں کیا ہوا‘ اس کی پردہ پوشی کیوں ؟سجاد

Next Post

سمبل سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی جان چلی گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

سمبل سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی جان چلی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.