سرینگر//
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں ٹرک نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے موٹر سائیکل سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز شادی پورہ سمبل میں ایک تیز رفتار ٹرک نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے۱۷سالہ نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت توصیف احمد گورو ولد عبدالخالق گورو ساکن ننی نارہ سمبل کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
دوسری جانب جموںکشمیر کے ضلع سانبہ میں بس اڈے کے نزدیک گذشتہ شب ایک دلدوز سڑک حادثے میں تین کمسن بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں بس اڈے کے نزدیک جمعے کی شام دیر گئے ایک ٹرک اور ایک ٹیمپو نما آٹو کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں تین کمسن بچے اور ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے ۔
متوفین کی شناخت۴۰سالہ سمن کماری‘۶سالہ مسکان‘۸سالہ راہل اور۶سالہ کرش ساکنان سانبہ کے بطور ہوئی ہے ۔
زخمیوں کی شناخت۷۰سالہ گیتا دیوی‘۱۲سالہ ‘ مینا کشی دیوی‘۴۰سالہ وینا دیوی‘۴۲سالہ اوشا دیوی‘۳۵سالہ ریکھا دیوی‘۲۶سالہ نہا دیوی‘۳۴سالہ گیتا دیوی‘۷سالہ رتیکا‘۳۰سالہ جیوتی دیوی‘۴۸سالہ گارو دیوی‘۷۰سالہ جیوتی دیوی‘۵۸سالہ چمپا دیوی‘۱۵سالہ ارشی دیوی‘ نہا دیوی اور۴۰سالہ شانی دیوی ساکنان سانبہ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔