سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام کے رام پورہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے رامپورہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور جنگجووں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ خود کو فورسز کے شکنجے میں پا کر جنگجووں نے فورسز پر گولیاں چلائیں چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسزنے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔