کولمبو///
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی حکمت عملی بیان کردی۔گال میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی دوسرے ٹیسٹ میں محسوس ہوگی، ان کی جگہ نعمان علی کو پلینگ الیون میں شامل کر رہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں ہدف عبور کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے، ہم وہ کرنا چاہتے ہیں جو کوئی نہیں کرسکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ کھلاڑی ریکارڈ کی طرف جا رہے ہیں، ریکارڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اکٹھے ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔