جمعہ, اگست 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 جموں کشمیر اور لداخ میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ یکم ستمبر سے۱۱۰۰دیہات میں ہو گا

مردم شماری کے پہلے مرحلے کی ۱۰۰ فیصد تکمیل‘برف پوش علاقوں کے مکین ۱۷ تا ۳۱ اگست خود اندراج بھی کر سکیں گے:شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 جموں کشمیر اور لداخ میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ یکم ستمبر سے۱۱۰۰دیہات میں ہو گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍ ۶ ؍اگست

                جموں و کشمیر اور لداخ کے چیف پرنسپل مردم شماری افسر (سی پی سی او) اور ڈائریکٹر مردم شماری آپریشنز امت شرما نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مردم شماری کا سب سے اہم مرحلہ، یعنی آبادی کی مردم شماری یکم ستمبر سے برف پوش علاقوں میں شروع ہوگا، جبکہ مکانات کی فہرست سازی کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔

                سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شرما نے کہا کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ، جس میں مکانات کی فہرست سازی اور خود اندراج شامل تھا، ۳۰ جون کو جموں و کشمیر اور لداخ میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

متعلقہ

’متاثرین سیلات کیلئے مرکز سے خصوصی پیکیج مانگوں گا‘  

’تعلقات کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا‘تنازع کے دوران صرف معطل ہو سکتے ہیں‘

                شرما نے کہا، ’’پہلا مرحلہ دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سو فیصد کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔ اب ہم مردم شماری کے دوسرے اور سب سے اہم مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں ہر گھر کے ہر فرد کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔‘‘

                سی پی سی او نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں رہائشی مکانات، بنیادی سہولیات، بجلی، پینے کے پانی، انٹرنیٹ اور گاڑیوں سمیت ۳۳ سوالات پر مشتمل معلومات جمع کی گئی تھیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں سوالات براہ راست آبادی اور ہر فرد سے متعلق ہوں گے تاکہ درست اور جامع اعداد و شمار حاصل کیے جا سکیں۔

                شرما نے بتایا کہ مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز جموں و کشمیر کے ۱۶ جزوی برف پوش اضلاع کے تقریباً ۱۱۰۰ دیہات سے کیا جائے گا، جہاں موسم سرما کے باعث مردم شماری پہلے کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ کےگریز  اور کشتواڑ کے پاڈر سمیت دیگر برف پوش علاقوں میں ستمبر کے دوران مردم شماری کی جائے گی۔

                ان علاقوں کے رہائشی ۱۷ ؍اگست سے ۳۱ اگست تک آن لائن سیلف انیومریشن کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے، جس کے بعد یکم سے ۳۰ ستمبر تک مردم شماری کا عمل گھر گھر جا کر مکمل کیا جائے گا۔

                  شرما نے کہا کہ یہ مردم شماری لداخ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ۲۰۱۹ میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد یہ پہلی آزاد مردم شماری ہوگی۔

                سی پی سی او نے کہا کہ چونکہ پورا لداخ برف پوش علاقہ قرار دیا گیا ہے، اس لیے وہاں مردم شماری ستمبر ہی میں مکمل کر لی جائے گی اور لداخ ملک کا پہلا ریاستی یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہوگا جہاں مردم شماری کا عمل مکمل ہوگا۔

                شرما نے بتایا کہ لداخ کے لیے مردم شماری کی حوالہ تاریخ یکم اکتوبر ۲۰۲۶ کی نصف شب مقرر کی گئی ہے، جبکہ جموں و کشمیر کے باقی علاقوں میں مردم شماری فروری ۲۰۲۷ میں مکمل ہوگی اور اس کی حوالہ تاریخ یکم مارچ ۲۰۲۷ کی نصف شب ہوگی۔

                چیف پرنسپل مردم شماری افسر نے بتایا کہ آبادی کی مردم شماری کے لیے حتمی سوالنامہ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا، ’’جیسے ہی سوالنامہ نوٹیفائی ہوگا، تمام سوالات کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔‘‘

                سی پی سی او نے ذرائع ابلاغ سے بھی اپیل کی کہ وہ عوام میں بیداری پیدا کریں تاکہ مردم شماری کے آغاز سے قبل لوگ پوری طرح تیار رہیں۔

                شرما نے مردم شماری کے درست اعداد و شمار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر خاندان اپنے تمام افراد کی صحیح معلومات فراہم کرے۔انہوں نے کہا، ’’اگر کسی گھر میں ۱۰ افراد ہیں تو تعداد بھی ۱۰ ہی درج کی جائے، نہ آٹھ اور نہ بارہ، کیونکہ یہ اعداد و شمار قومی منصوبہ بندی کی بنیاد بنتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ بجلی، پانی، راشن، اسپتالوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

                سی پی سی اونے مردم شماری کو ملک کا ’’قومی بنیادی ڈیٹا بیس‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حاصل ہونے والی معلومات آئندہ ۱۰ سے ۱۵ برس تک پالیسی سازی اور ترقیاتی منصوبہ بندی میں رہنمائی فراہم کریں گی۔ انہوں نے عوام سے مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور درست معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی۔

۔۔۔۔۔

 

(ندائے مشرق خبر)

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 سنہا سے مختلف وفود اور شخصیات کی ملاقاتیں‘مختلف امورپر تبادلۂ خیال  

Next Post

’تعلقات کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا‘تنازع کے دوران صرف معطل ہو سکتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

’متاثرین سیلات کیلئے مرکز سے خصوصی پیکیج مانگوں گا‘  

2026-08-07
’لو جہاد‘کی روک تھام کی کوششیں گھر سے شروع ہونی چاہئیں:بھاگوت
اہم ترین

’تعلقات کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا‘تنازع کے دوران صرف معطل ہو سکتے ہیں‘

2026-08-07
’منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور‘
اہم ترین

 سنہا سے مختلف وفود اور شخصیات کی ملاقاتیں‘مختلف امورپر تبادلۂ خیال  

2026-08-07
۱۳ برس بعد جموں و کشمیر سے آئی ایف ایس میں ترقی کا راستہ ہموار
اہم ترین

۱۳ برس بعد جموں و کشمیر سے آئی ایف ایس میں ترقی کا راستہ ہموار

2026-08-07
آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول
اہم ترین

ڈی آئی پی آر کا آئی ایف ایف جے کے ایمرجنگ فلم میکرز مقابلہ کا اعلان

2026-08-07
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

جموں میں منشیات کی سپلائی چین بے نقاب، ہیروئن، نقدی سمیت تین مبینہ منشیات فروش گرفتار  

2026-08-07
امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس
اہم ترین

ایک روزہ تعطل کے بعد امرناتھ یاترا دوبارہ شروع‘۱۸۰۰ یاتری جموں سے روانہ

2026-08-07
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ،چار افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

2026-08-07
Next Post
’لو جہاد‘کی روک تھام کی کوششیں گھر سے شروع ہونی چاہئیں:بھاگوت

’تعلقات کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا‘تنازع کے دوران صرف معطل ہو سکتے ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.