منگل, ستمبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

ایل جی اور وزییر اعلیٰ کا رنج و غم کا اظہارکٹھوعہ میں دو افراد جاں بحق ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر؍۲۸ ستمبر

                شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرناہ علاقے کے سماری میں پیر کو ایک سومو گاڑی حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

                حکام نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حادثہ سماری کے مقام پر پیش آیا، جہاں سومو گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

                جاں بحق افراد کی شناخت‘محمد ادریس ولد قیصر دین، عمر ۳۲سال‘حمزہ، عمر۹  ماہ، ولد محمد ادریس‘سعیدہ بیگم زوجہ محمد ادریس، عمر۳۰ سال‘شبیر احمد، عمر۷۰ سال‘راجہ ارشاد ولد مجید خان، عمر۲۷ سال۔

                قابل ذکر ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں، جن میں ایک سرکاری استاد بھی شامل ہے۔ریسکیو کارروائی جاری ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

                پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

                ادھرپولیس نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع میں بنی بسوہلی سڑک پر ستاسر علاقے کے قریب ایک کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔

                ہلاک ہونے والوں کی شناخت گبیلش کمار ولد بشمبر داس، ساکن کالوگا رولکا، تحصیل بنی، اور راج کمار ولد بدری ناتھ، ساکن ڈنڈیوت سندرون، تحصیل بنی، کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور دیگر امدادی ٹیموں نے فوری طور پر بچاؤ کارروائی شروع کی۔

                کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد امدادی ٹیمیں گہری کھائی سے دونوں افراد کی لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔

                پولیس نے پولیس اسٹیشن بنی میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور حادثے کے حالات و وجوہات کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

                دریں اثنا، راجوری ضلع کے کنڈی کے منور گالا علاقے میں پیر کو ایک ٹیمپو گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو سالہ بچے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

                ایک افسر نے بتایا کہ حادثہ منور گالا کے قریب پیش آیا، جہاں ٹیمپو گاڑی کے ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہوگیا اور گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

                خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی لوگوں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور انہیں علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری منتقل کیا۔

                زخمیوں کی شناخت محمد اخلاق(۱۸)‘ محمد شبیر(۳۰)‘ عبدالغفور(۶۵) یاسمین کوثر(۲۵‘برتا دیوی(۲۸)‘ دلجیت سنگھ(۲) اور محمد حنیف(۵۷) کے طور پر ہوئی ہے۔

                اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کپواڑہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

                لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’کپواڑہ میں ایک افسوسناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ میں نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی علاج فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔‘‘

                دریں اثنا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی ضلع کپواڑہ کے کرناہ ٹنگڈار علاقے کے سیماری میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جس میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

                وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی ارواح کے لیے ابدی سکون اور متاثرہ خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

                وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور طبی حکام کو ہدایت دی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین ممکنہ علاج اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت دی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے۔

 

(ویب ڈیسک)

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

Next Post

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ٹرک ڈرائیور سے انٹری فیس کا تقاضا‘ایس پی او برطرف

2026-09-29
Next Post
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.