بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جاں بحق پولیس اہلکاروں  کے اہلِ خانہ کو ہمدردانہ  بنیادوںپر تقرری نامے فراہم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-02
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
تمام تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کا جامع آڈٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

(ڈی آئی پی آر )

سرینگر؍ یکم اگست

متعلقہ

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

            لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج لوک بھون میں جموں و کشمیر پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے فرزند ابصار عاشق قریشی کو ہمدردانہ بنیادوں پر تقرری نامہ سونپا۔ اس موقع پر شہید اہلکار کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے۲۲ جولائی۲۰۲۶ کو ضلع اننت ناگ میں دہشت گردانہ حملے کے دوران فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

            واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے کے لالپورہ گاؤں میں شہید ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے ان سے اظہارِ تعزیت کیا تھا۔

            دریں اثنا، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر پولیس کے شہید انسپکٹر مسرور علی وانی کی اہلیہ انشاء نذیر کو بھی ہمدردانہ بنیادوں پر تقرری نامہ فراہم کیا، جس کے ذریعے انتظامیہ نے فرض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

            اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے شہید انسپکٹر مسرور علی وانی کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

            انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت مستقبل میں بھی شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی اور انہیں ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

            یہ ہمدردانہ تقرری حکومت کی اس پالیسی کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کا مقصد دورانِ ملازمت شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے زیرِ کفالت افراد کو مالی اور سماجی تحفظ فراہم کرنا، انہیں بروقت امداد مہیا کرنا اور باعزت بحالی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

            یہ اقدام سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور شہداء کے اہلِ خانہ کی عملی مدد کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایرانی فوج کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

Next Post

ہندواڑہ میں لینڈ سلائیڈنگ  سات سالہ طالب علم جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

2026-09-16
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

2026-09-16
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’مختصر‘ اسمبلی اجلاس پر بی جے پی کی این سی حکومت پر تنقید

2026-09-16
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

’لداخ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے‘

2026-09-16
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

مسعود اظہر پر انعام:محض ڈرامہ اور جعلی اعلان:بھارت

2026-09-16
مشتبہ نقل و حرکت:بالاکوٹ سیکٹر میں فوجی آپریشن کا آغاز
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کمانڈر کا پونچھ میں سکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی  کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
انہدامی مہم:’غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائیگا‘
اہم ترین

چار مستفید افراد کیخلاف مبینہ غیر  قانونی کھڈ اراضی منتقلی پر مقدمہ درج

2026-09-16
پاکستان کو بلااشتعال فائرنگ کا انتباہ
اہم ترین

کولگام میں اقلیتوں کی سلامتی اور  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

ہندواڑہ میں لینڈ سلائیڈنگ  سات سالہ طالب علم جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.