بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایرانی فوج کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-01
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی شہروں، ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن رول کے خلاف مقدمہ دائر کیا

ملائیشیا کا سخت موقف: اسرائیل کی مدد کرنے والے کسی بھی جہاز کو ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں

تہران، 31 جولائی (یو این آئی) ایرانی فوج نے جزیرہ قشم پر حملے کا جواب دیتے ہوئے کویت میں موجود امریکی فوجی اہداف کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق ایرانی فوج نے ’آپریشن صاعقہ‘ کے ستائیسویں مرحلے کے تحت چند گھنٹے قبل کویت میں واقع احمد الجابر ایئر بیس پر حملہ کیا۔ اس کارروائی کے دوران امریکی فوج کے جنگی طیاروں، سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اور گودام کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
تاہم، ان ڈرون حملوں کی نوعیت اور ان کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جزیرہ قشم میں ایک رہائشی مکان پر امریکی حملے کے ردعمل میں کیا گیا۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت میں واقع احمد الجابر فضائی اڈہ خطے میں امریکی فضائی نگرانی اور عسکری آپریشنز کے لیے ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے جنوبی علاقوں پر امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شہید ہو گیا، امریکا نے جزیرے قشم میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور لاپتہ افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق امریکی میزائل حملے کے بعد جزیرے میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہونے کے بعد بحال ہو گئی۔
ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے مظالم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، کیونکہ اسے بے گناہوں کا خون بہا کر بدلہ لینے کی عادت پڑ چکی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ روزانہ کسی نہ کسی نئے جرم کا ارتکاب کرکے اپنے ہاتھ مزید خون سے آلودہ کر رہا ہے جزیرہ قشم میں شہریوں کے رہائشی مکانات پر حملہ امریکی مظالم کا تسلسل ہے۔ ایرانی اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ میناب اور لامرد میں کیے گئے حملے بھی اسی بربریت کی کڑی ہیں۔ امریکہ کو میدانِ جنگ میں ملنے والی ناکامیوں کا غصہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر نکالنے کی عادت ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شہید ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر دھماکے، ہر جرم، ہر پابندی، ہر دھمکی اور ہر بچے کے قتل کے ساتھ آپ ایرانی عوام کو اپنے وطن کے دفاع کیلئے مزید پرعزم اور متحد بنا دیتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کیلئے بحری دفاعی اتحاد قائم کر لیا

Next Post

جاں بحق پولیس اہلکاروں  کے اہلِ خانہ کو ہمدردانہ  بنیادوںپر تقرری نامے فراہم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی شہروں، ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن رول کے خلاف مقدمہ دائر کیا
عالمی خبریں

امریکی شہروں، ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن رول کے خلاف مقدمہ دائر کیا

2026-09-16
ملائیشیا کا سخت موقف: اسرائیل کی مدد کرنے والے کسی بھی جہاز کو ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں
عالمی خبریں

ملائیشیا کا سخت موقف: اسرائیل کی مدد کرنے والے کسی بھی جہاز کو ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں

2026-09-16
انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 128 تاحال لاپتہ ہیں
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 128 تاحال لاپتہ ہیں

2026-09-16
ایرانی مسلح افواج کا جنگ، فائر بندی اور جنگ کے بعد کے سناریوز کے لیے قومی دفاعی تیاریوں کا حکم
عالمی خبریں

ایرانی مسلح افواج کا جنگ، فائر بندی اور جنگ کے بعد کے سناریوز کے لیے قومی دفاعی تیاریوں کا حکم

2026-09-16
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مطلوب افراد کی حوالگی اہم : مشیر اطلاعات

2026-09-16
عالمی خبریں

فجی نے ایچ آئی وی کو قومی بحران قرار دے دیا

2026-09-16
نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف
عالمی خبریں

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

2026-09-15
وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ
عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

2026-09-15
Next Post
تمام تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کا جامع آڈٹ

جاں بحق پولیس اہلکاروں  کے اہلِ خانہ کو ہمدردانہ  بنیادوںپر تقرری نامے فراہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.