منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ کہنا چاہتی تھی ’بہانہ بنتا ہے‘ مگر زبان سے صرف ’’بنتا ہے‘‘ نکلا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ کہنا چاہتی تھی ’بہانہ بنتا ہے‘ مگر زبان سے صرف ’’بنتا ہے‘‘ نکلا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

محبوبہ کی ’بنتا ہے‘ کے بیان سے جذبات مجروح ہونے پر معذرت

ایجنسیاں 

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

سرینگر؍۲۸ جولائی

            پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو جنتر منتر پر کشمیر میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے ریمارکس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو وہ معافی مانگتی ہیں۔

            پارٹی کے۲۷ ویں یومِ تاسیس کے موقع پر یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا، ’’اگر میرے بیان سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو میں معذرت خواہ ہوں۔‘‘

            واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے۲۳ جولائی کو جنتر منتر پہنچ کر کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف جاری احتجاج کی حمایت کی تھی۔

            دہلی میں طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ نے ماضی میں کشمیر میں پیلٹ گنوں کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی صورتحال مختلف تھی کیونکہ وہاں سیکورٹی فورسز عسکریت پسندی کے خلاف لڑ رہی تھیں۔

            محبوبہ مفتی نے منگل کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب یہ تھا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کو طاقت استعمال کرنے کا ’’بہانہ مل جاتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا، ’’میں ’بہانہ بنتا ہے‘ کہنا چاہتی تھی، لیکن چونکہ میں بہت سے لوگوں سے بات کر رہی تھی، اس لیے میرے منہ سے صرف ’بنتا ہے‘ نکل گیا۔‘‘

            وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی جماعت نیشنل کانفرنس نے محبوبہ مفتی کے اس بیان پر ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

            عمر عبداللہ نے پیر کو کہا تھا کہ محبوبہ مفتی کو جنتر منتر جانے کے بجائے ’’گھر میں رہنا چاہیے تھا‘‘ اور اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کے اعلیٰ منصب پر رہنے والے افراد کی جانب سے دیے گئے ’’غیر ذمہ دارانہ‘‘ بیانات عام لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے روک سکتے ہیں۔

            عمر عبداللہ نے کہا، ’’جب ایک سابق وزیر اعلیٰ یہ کہتی ہیں کہ کشمیر میں عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے طاقت کا استعمال جائز ہے تو پھر لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی ہمت کون دے گا؟ بہتر ہوتا کہ وہ جنتر منتر نہ جاتیں۔‘‘

            وزیر اعلیٰ نے مزید کہا، ’’جب ہم سیاست دان مرکز کی جانب سے جبر اور طاقت کے استعمال کی حمایت کریں گے تو پھر اگر لوگ ریاستی درجے کی بحالی کے لیے احتجاج کرنا چاہیں تو ہماری حمایت کون کرے گا؟ لوگ باہر نہیں آئیں گے کیونکہ محبوبہ جی کہہ چکی ہیں کہ ’یہ تو بنتا ہے‘۔‘‘

            وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محبوبہ مفتی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لیے نیشنل کانفرنس کے احتجاج میں شریک ہونے جنتر منتر نہیں گئیں بلکہ طلبہ کے احتجاج میں شرکت کے لیے وہاں پہنچیں۔انہوں نے کہا، ’’وہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر جنتر منتر نہیں گئیں، لیکن وہاں جا کر انہوں نے عسکریت پسندی کی آڑ میں اختیارات اور طاقت کے غلط استعمال کو جائز قرار دیا۔‘‘

            عمر عبداللہ نے سوال اٹھایا،’’وہ اس کی کس طرح توجیہ پیش کر سکتی ہیں؟ کیا عسکریت پسندی کی وجہ سے بچوں کو انصاف نہ ملے؟ کیا عسکریت پسندی کے نام پر پاسپورٹ جاری نہ کیے جائیں؟ کیا قوانین پر عمل درآمد نہ ہو؟ میں نہیں سمجھ سکا کہ اسے کیسے درست قرار دیا جا سکتا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کی بیٹ انڈسٹری‘ایک مثبت کہانی

Next Post

’مقبوضہ جموں کشمیر کے تمام علاقے بھارت کا اٹوٹ حصہ ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
’مقبوضہ جموں کشمیر کے تمام علاقے بھارت کا اٹوٹ حصہ ہیں‘

’مقبوضہ جموں کشمیر کے تمام علاقے بھارت کا اٹوٹ حصہ ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.