سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ہاوسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کے جاری پروجیکٹوں کی حالت ا جائزہ لیا ۔
میٹنگ کے دوران سنہا نے رکاوٹوں کو دور کرنے اور فلیگ شپ پروگراموں کی تکمیل میں تیزی لانے کیلئے کئی اہم فیصلے لئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف پروجیکٹوں اور اسکیموں ای بسیں ، ہاوسنگ کالونیاں ، انٹیگریٹڈ ٹاؤن شپ ، پی ایم سوانیدھی ، پی ایم اے وائی ، امروت ، اسمارٹ سٹیز ، ایس بی ایم /ایس ڈبلیو ایم کے تحت ڈیلیوری ایبل کی حیثیت کی تلاش کی ۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کے علاوہ مقررہ ٹائم لائن کو پورا کریں اور پراجیکٹس کی جلد اور موثر تکمیل کیلئے فنڈز کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
سنہا نے ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ) کو ہدایت دی کہ وہ مشن موڈ پر مکمل کئے جانے والے پروجیکٹوں کو شارٹ لسٹ کریں اور جلد از جلد ان کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن پیش کریں ۔
ای بسوں کی خریداری کے عمل پر لفٹینٹ گورنر کو بتایا گیا کہ پائلٹ مرحلے میں بسوں کی فراہمی اس سال۳۱؍ اکتوبر تک کی جائے گی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ محکموں کے بہتر تال میل اور ہم آہنگی کے ساتھ انتظامات کریں تا کہ حکام کی طرف سے عمارت کی اجازتوں کو موثر طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے ، عام شہریوں کو پریشانی سے پاک خدمات کو یقینی بنایا جائے ۔
تعمیراتی شعبے میں ہنر مندی کے تربیتی پروگرام کے نفاذ کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے تعمیراتی کارکنوں کی مہارت کو بڑھانے کیلئے مذکورہ تربیت کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔
سنہا نے جموں و کشمیر میں تمام یو ایل بی کیلئے او ڈی ایف پلس اسٹیٹس کے حصول اور ویسٹ منیجمنٹ سسٹمز کو تیار کرنے پر بھی پیش رفت کی کوشش کی ۔
پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا نے محکمہ کے مختلف پروجیکٹوں کے تحت حاصل کی گئی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔