ریاض//
سعودی انتطامیہ نے یہودی اسرائیلی صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی یہودی صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی صحافی کے مدد کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرنے کے بعد اسکا کیس عدالت میں پہنچا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے ایک نیوز چینل سے وابستہ ایک یہودی صحافی نے غیر مسلموں کے داخلے کے لیے ممنوع، مقدس شہر مکہ مکرمہ میں داخل ہو کر 10 منٹ کی رپورٹ بنائی جسے چینل نے نشر بھی کیا تھا۔
اسرائیلی چینل 13 نیوز نے پیر کی شام کو یہ رپورٹ فخریہ طور پر نشر کرتے ہوئے یہ کریڈٹ لیا کہ گِل تماری وہ پہلا اسرائیلی رپورٹر ہے جو مکہ میں داخل ہوا ہے۔
رپورٹ پر ہونے والی تنقید کے بعد اسرائیلی صحافی نے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مکہ اور اسلام کی خوبصورتی دنیا کو دکھانا چاہتا تھا تاکہ مذہبی رواداری کو فروغ مل سکے۔
یاد رہے کہ مکہ مکرمہ میں غیر مسلم افراد کے داخلے پر پابندی ہے اوراس کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا نظام بھی کام کررہا ہے، یہودی صحافی جبل رحمت پر بھی چڑھ گیا تھا۔