جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریپڈ ریل منصوبہ: میرٹھ سے اب ’دہلی دور نہیں!‘ ، 60 منٹ میں پہنچیں گے راجدھانی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-19
in قومی خبریں
A A
ریپڈ ریل منصوبہ: میرٹھ سے اب ’دہلی دور نہیں!‘ ، 60 منٹ میں پہنچیں گے راجدھانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی: میرٹھ سے راجدھانی تک کا سفر کرنے والوں کے لئے اب ’دہلی دور نہیں‘ رہی کیونکہ ، ہندوستان کی پہلی علاقائی ریل اب سفر کو تیز اور آسان بنانے جا رہی ہے۔ دہلی-میرٹھ ریپڈ ریل حکومت کا ایک اہم پروجیکٹ ہے اور اس کے ذریعے قومی راجدھانی خطہ کے تحت آنے والے کئی علاقوں کو جوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے مسافر آسانی سے سفر کر سکیں گے اور صرف 60 منٹ میں میرٹھ سے دہلی پہنچ سکیں گے۔
خیال رہے کہ میرٹھ سے دہلی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور ہے اور وہاں تک کے سفر میں عام طور پر 2 سے 3 گھنٹے لگتے ہیں لیکن علاقائی ریل کی مدد سے اب یہ سفر ایک گھنٹے میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹرین عام ٹرین سے بالکل مختلف ہوگی اور یہ میٹرو ٹرین کی طرح نظر آئے گی، ساتھ ہی اس میں کچھ خاص فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
این سی آر ٹی سی ملک میں پہلا آر آر ٹی ایس (علاقائی کمپیوٹر ٹرانزٹ سسٹم) بنا رہا ہے۔ یہ ریل پر مبنی تیز رفتار ہائی فریکوئنسی علاقائی سسٹم ہے۔ تقریباً 82 کلومیٹر طویل اس ریپڈ ریل کوریڈور کا کام 2025 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس کے لئے 40 ٹرینوں کے 210 کوچز بھی تیار کئے جائیں گے۔ آر آر ٹی ایس کے لئے ٹرینوں کو گجرات کے ساولی میں واقع بمبارڈیئر فیکٹری میں تیار کیا جا رہا ہے۔
ٹرین کے دروازوں میں سینسر، چارنگ پوائنٹس اور بیٹھنے کے لیے خصوصی کشن والے صوفے ہوں گے۔ اس ٹرین میں مسافر آرام سے لیپ ٹاپ، موبائل فون چارج کر سکیں گے۔ مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔
ٹرین کے دروازوں پر نصب سینسر کی وجہ سے مسافروں کے لئے دروازے خود بخود کھل سکیں گے اور جب تک وہ پھاٹک کے قریب ہوں گے دروازے بند نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ معذور افراد کے لئے بھی الگ سہولت ہوگی اور اسٹریچر لے جانے کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ریپڈ ٹرین دہلی کے سرائے کالے خان سے میرٹھ کے مودی پورم تک کل 25 اسٹیشنوں سے گزرے گی۔ ٹرین کے کوچ میں ہوائی جہاز کی طرح بیٹھنے کی جگہ ہوگی۔ سامان رکھنے کے لئے کھڑے ہونے کی جگہ، سامان کا ریک بھی دستیاب ہوگا۔ اس علاقائی ریل کے ذریعے ایک وقت میں تقریباً 1500 مسافر سفر کر سکیں گے جبکہ اس کوریڈور میں روزانہ 8 لاکھ مسافروں سفر کریں گے۔
اس ریجنل ٹرین میں پہلے 6 ڈبے ہوں گے، جنہیں بعد میں بڑھا کر 9 کیا جا سکتا ہے۔ ان میں سے ایک پریمیم کوچ، چار اسٹینڈرڈ کوچز اور ایک کوچ خواتین کے لئے مختص ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کووڈ ٹیکہ کاری تحت 180.97 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

Next Post

میڈیا ملک اور معاشرے میں بہت تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔پی ایم مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا

میڈیا ملک اور معاشرے میں بہت تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔پی ایم مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.