سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ شام کی بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۲۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۸ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۹ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔