کولمبو/۲۱جولائی//
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
خیال رہے کہ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز شاہین شاہ آفریدی کو گُھٹنے کی انجری ہوئی تھی۔
تاہم اب ٹیم مینجمنٹ نے شاہین کی ایم آر آئی رپورٹس کے بعد انہیں دوسرا میچ نہ کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سری لنکا میں ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے، ٹیم مینجمنٹ شاہین کے ری ہیب پر کام کرے گی۔