جموں//
جموںکشمیر کے ریاسی ضلع میں سولا پارک کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں۱۴مسافر زخمی ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز ریاسی کے سولا پارک کے نزدیک مسافر بردار گاڑی اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے گاڑی میں سوار۱۴مسافر خون میں لت پت ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر کئی ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
زخمیوں کی شناخت ربینہ بی بی، ریکھا کماری، کلدیپ سنگھ، اننیا شرما، صوبا رام ، ایس پی او دلت رام ، بھارتی دیوی، انجو دیوی، بابی کمار، اجیت سنگھ ، فاتون اختر، شمیمہ بی ، گرامی شراما اور دیو راج کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔