بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ: اسقاطِ حمل کے عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج، الہان عمر سمیت 17 کانگریس ارکان گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-21
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

واشنگٹن//
امریکہ کی ڈیموکریٹک قانون ساز الہان عمر سمیت 17 ارکان کو اسقاطِ حمل کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خواتین کے اسقاطِ حمل سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور ان مظاہروں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی پیش پیش ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر کانگریس کے 17 ارکان سمیت 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کیپٹل پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ کے باہر ٹریفک کو بلاک کیا تھا جنہیں گرفتاری سے قبل تین مرتبہ وارننگ بھی دی گئی تھی۔
کیپٹل پولیس کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر ہجوم اکٹھا کرنے، رکاوٹیں کھڑی کرنے اور لوگوں کو مشکلات میں مبتلا کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 35 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں کانگریس کے 17 ارکان بھی شامل ہیں۔
جہاں ملک میں کئی ریاستوں میں ابارشن پر پابندی یا تو لگائی جا چکی ہے یا اس کی تیاری کی جا رہی ہے وہیں ملک بھر میں خواتین مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے یہ احتجاج سپریم کورٹ کے تین ہفتے قبل کے اس فیصلے کے تناظر میں کیا جا رہا تھا جس میں اعلیٰ عدالت نے اسقاطِ حمل کے حق سے متعلق 1973 کے میں دیے گئے اپنے ہی ایک فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے اسقاطِ حمل سے متعلق مشہور زمانہ’رو بنام ویڈ‘ فیصلے میں اسقاطِ حمل کو قانونی عمل قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اعلیٰ عدالت نے اس حق کو اب ختم کر دیا ہے جس کے بعد اب مختلف ریاستیں انفرادی سطح پر اسقاطِ حمل کے طریقۂ کار پر پابندی لگانے کے قابل ہو گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والی کانگریس کی رکن الہان عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "آج مجھے اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب میں کانگریس کے اپنے ساتھی ارکان کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر سول نافرمانی کے ایک مظاہرے میں شریک تھی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ’’خواتین کی صحت کے حقوق پر حملے اور اس کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے میرے اختیار میں جو کچھ ہو گا میں وہ سب کروں گی۔
گرفتار ہونے والی ایک اور کانگریس رکن کیرولن میلونی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر خواتین کا اپنے ہی جسم پر کوئی حق نہ ہو اور وہ اپنی صحت سے متعلق فیصلے نہ کر سکیں تو کوئی جمہوریت نہیں ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ری پبلکن پارٹی اور دائیں بازو کے انتہا پسند زندگی کے حق کے فیصلے کے پیچھے نہیں ہیں بلکہ وہ خواتین، لڑکیوں اور ہر وہ شخص جو حاملہ ہے اس کو کنٹرول کرنے کے حامی ہیں۔”
واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے حلقوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے اسقاطِ حمل سے متعلق حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغرب کو روسی اناج پر سے پابندیاں ختم کرنی چاہیے

Next Post

مصر میں خوفناک بس حادثہ، 22 افراد جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post

مصر میں خوفناک بس حادثہ، 22 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.