ماسکو//
روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغرب کو روسی اناج پر سے پابندیاں ختم کرنی چاہیے۔روسی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی اناج کی برآمدات کے لیے سہولت فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے روسی اناج کی برآمدات سے بھی پابندیاں ہٹادی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور روس کو مغربی ممالک کی دھوکا دہی کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔