جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-02
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

احمد آباد، یکم جون (یواین آئی) اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 75) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے گجرات ٹائٹنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسرا آئی پی ایل خطاب اپنے نام کر لیا ورات کوہلی نے 18ویں اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو خطاب جتوایا۔ اس جیت کے ساتھ آر سی بی ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے بعد وہ صرف تیسری ٹیم بن گئی ہے جس نے مسلسل دو مرتبہ خطاب جیتنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ گجرات ٹائٹنز نے آر سی بی کے سامنے صرف 156 رنز کا ہدف رکھا تھا، جس سے یہ محسوس ہونے لگا تھا کہ آر سی بی آسانی سے مقابلہ اپنے نام کر لے گی۔ اگرچہ گجرات کی بولنگ مضبوط تھی اور ایک سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن پاور پلے میں ہی آر سی بی نے 70 رنز بنا کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔
156 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کے لیے وینکٹیش آئیر اور وراٹ کوہلی نے پہلے وکٹ کے لیے 62 رنز جوڑ کر عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پانچویں اوور میں محمد سراج نے وینکٹیش آئیر کو آؤٹ کر کے گجرات ٹائٹنز کو پہلی کامیابی دلائی۔ وینکٹیش آئیر نے 16 گیندوں پر چار چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ اگلے اوور میں کاگیسو ربادا نے دیودت پڈیکل (ایک) کو آؤٹ کر کے آر سی بی کو دوسرا جھٹکا دیا۔
اس کے بعد نویں اوور میں راشد خان نے کپتان رجت پاٹیدار (15) اور کرونال پانڈیا (ایک) کو پویلین بھیج دیا۔ 14ویں اوور کی آخری گیند پر ارشد خان نے ٹم ڈیوڈ کو آؤٹ کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے 17 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ آر سی بی نے 18 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا کر پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔
اسی جیت کے ساتھ مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کے بعد مسلسل دو بار خطاب جیتنے والی آر سی بی تیسری ٹیم بن گئی، جبکہ گجرات ٹائٹنز کو ایک بار پھر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جوش ہیزل ووڈ کے نام ایک اور فائنل جیت درج ہوئی اور وہ اب تک ٹی-20 میں کوئی فائنل نہیں ہارے ہیں۔
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سراج، کاگیسو ربادا اور ارشد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج یہاں واشنگٹن سندر (ناٹ آؤٹ 50)، نشانت سندھو (20) اور جوس بٹلر (19) کی مزاحمتی اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے فائنل مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف آٹھ وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔
رائل چیلنجرز بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کپتان شبھمن گل اور سائی سدرشن نے پہلے وکٹ کے لیے 22 رنز جوڑے۔ تیسرے اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے شبھمن گل (10) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا، جبکہ اگلے اوور میں بھونیشور کمار نے سائی سدرشن (12) کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد آر سی بی کی بولنگ کے سامنے گجرات کے بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور بڑے شاٹس کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔
نشانت سندھو نے 20، جوس بٹلر نے 19 اور راہل تیواتیا نے سات رنز بنائے۔ ارشد خان نے اپنی 15 رنز کی اننگز میں دو چھکے لگائے۔ 19ویں اوور میں بھونیشور کمار نے جیسن ہولڈر (سات) کو آؤٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی، جبکہ راشد خان (سات) آٹھویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ گجرات ٹائٹنز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ واشنگٹن سندر نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 50 رنز اسکور کیے۔
آر سی بی کی جانب سے رسخ سلام نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بھونیشور کمار اور جوش ہیزل ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کرونال پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

Next Post

تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈیل امریکہ و اتحادیوں کیلئے فائدہ مند ہوگی: ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈیل امریکہ و اتحادیوں کیلئے فائدہ مند ہوگی: ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.