جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے ضلع دار اور پٹواری گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۲۱مئی

            اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی)کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے بتایا کہ آبپاشی ڈویژن اننت ناگ میں تعینات ضلع دار نذیر احمد وانی ولد محمد اکبر وانی ساکن اُترسوو ناژگنڈ اننت ناگ اور پٹواری بلال احمد واگے ولد عبدالرحمان واگے ساکن شیرپورہ اننت ناگ اس سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کر رہے ہیں۔

            شکایت کے مطابق مذکورہ افسران نے اشاجی پورہ کے قریب ڈبرونہ اننت ناگ میں مبینہ سرکاری اراضی پر تجاوزات سے متعلق اس کے خلاف دائر درخواست/شکایت نمٹانے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

            ملزمان نے شکایت کنندہ کو بتایا کہ اگر وہ اس مقام پر ایک مرلہ زمین کی قیمت کے برابر رقم ادا کرے، جو تقریباً چار لاکھ روپے بنتی ہے، تو وہ شکایت کو اپنے سطح پر نمٹا یا مسترد کر دیں گے۔ بعد ازاں بار بار درخواستوں کے بعد رشوت کی رقم ایک لاکھ روپے پر طے ہوئی۔

            شکایت کنندہ نے رشوت ادا کرنے کے بجائے قانونی کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کیا۔

            شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے خفیہ جانچ کی، جس کے دوران معلوم ہوا کہ متنازعہ زمین سرکاری نہیں بلکہ شکایت کنندہ کی ذاتی ملکیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کی جانب سے رشوت طلب کیے جانے کی بھی تصدیق ہوئی۔

            اس کے بعد پولیس اسٹیشن اے سی بی اننت ناگ میں ایک ایف آئی آر درج کرکے انسدادِ بدعنوانی ایکٹ۱۹۸۸ کی دفعہ ۷، ترمیمی ایکٹ۲۰۱۸ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔

            تحقیقات کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں سرکاری ملازمین کو رشوت طلب کرتے اور وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

            ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لیا گیا جبکہ رشوت کی رقم بھی ان کے قبضے سے آزاد گواہوں کی موجودگی میں برآمد کی گئی۔بعد ازاں ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزمان کے رہائشی مکانات کی تلاشی بھی لی گئی۔

            اے سی بی کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجہ اور کانگریس            

Next Post

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.