ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ریاستی درجہ اور کانگریس            

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-05-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

ہمیں سمجھ نہیں آرہاہے یا ہم یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ آخر کانگریس اور اس کے لیڈروں کو اتنی جلدی کیوں ہے …….جو یہ بات بات اور ہر ایک بات پر ریاستی درجے کی بحالی کی مانگ کررہے ہیں ۔ہم سمجھ نہیں پا رہے ہیں‘ اگر آپ کی سمجھ میں کچھ آرہا ہوتو ہمیں بھی سمجھائیے۔ہم یہ سمجھ پا رہے ہیں یا سمجھ سکتے ہیں ‘حکمران جماعت ‘ نیشنل کانفرنس کی ریاستی درجے کی بحال کیلئے بے تابی ‘ اس کی بے صبری اور تڑپ کو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ……. کہ بات طاقت کی ہے ‘اختیارات کی ہے اور ……. اور عیش کی بھی ہے ۔لیکن ‘لیکن کانگریس کو جلدی کس بات کی ہے؟ہم تو چاہیں گے یا چاہتے ہیں کہ جو جلد بازی کانگریس کو ہے ‘ اگر نیشنل کانفرنس اس جلد بازی کے ۱۰ فیصد ہی مظاہرہ کرے تو ……. تو دہلی کے کان پر جُو رینگنے کا امکان ہے ……. لیکن وہ کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے‘ اسے جو ملا ہے وہ اسی میں خوش ہے اور ……. اور یقین کیجئے اقتدار کے بچے کھچے دن وہ اسی خوشی سے نکالنے کیلئے تیار بھی ہے ……. اسے کوئی اعتراض نہیں ہے …….اور اس لئے نہیں ہے کہ کہتے ہیں نا کہ بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی ……. بس این سی سمجھتی ہے کہ اس کے ہاتھ میں جو آیاہے وہی کافی ہے …….اس سے زیادہ کا مطالبہ کرنا ‘ لالچ کے زمرے میں آتا ہے اور ……. اور این سی ثابت کرنا چاہتی ہے کہ وہ لالچی نہیں ہے ‘ اسے جو ملا ہے وہ اسی پر اکتفا کرنے کیلئے تیار ہے اور ……. اور وہ اسی پر اکتفا کئے ہو ئے ہے۔ رہی بات کانگریس کی ‘اور اس کے طارق حمید قرہ کی تو …….تو سچ پوچھئے تو قرہ صاحب کو یہ پریشانی نہیں ہوتی اور ……. اور بالکل بھی نہیں ہوتی کہ ریاست کا ردجہ کب بحال ہو …….اگر ان کی جماعت کی نظریں کشمیر کے اقتدار پر مرتکز نہ ہو تی …….کانگریس نے ریاستی درجے کی بحالی تک عمرعبداللہ کی سرکار میں شامل نہ ہونے کا اعکان کیا تھا …….اس امید کے ساتھ کہ الیکشن کے بعد ہی ریاستی درجہ بحال ہو گا اور ……. اور وہ سرکار میں شامل ہو جائیگی ‘ لیکن سرکار…….عمرسرکار بنے ہو ئے ڈیڑھ سال سے بھی زائد عرصہ ہو گیا اور ……. اور ریاستی درجہ بحال نہیں ہو رہا ہے ……. کانگریس سے مزید صبر نہیں ہو رہاہے ‘ وہ بھی اپنا حصہ چاہتی ہے ۔لیکن رکاوٹ ریاستی درجے کی بحالی کا طویل ہوتا انتظار ہے ……. ایسا انتظار جو کانگریس اب مزید نہیں کرنا چاہتی ہے‘ بالکل بھی نہیں چاہتی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتظامی فیصلے میں تاخیر لوگوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنے کے مترادف: مرمو

Next Post

ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے ضلع دار اور پٹواری گرفتار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے ضلع دار اور پٹواری گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.