ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امن و استحکام ہی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کے روز گار کے وسائل کی راہیں فراہم کرسکتا ہے:بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-20
in مقامی خبریں
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ صرف امن و استحکام ہی جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے روز گار کے وسائل کی راہیں فراہم کرسکتا ہے۔
بخاری آج شمالی کشمیر کے وہی گنڈ علاقے، جو کیرری واگورہ اور ٹنگمرگ کے قریب واقع ہے، میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔
اس ضمن میں موصولہ بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے صدر نے جموں کشمیر میں قیام امن کو ایک اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ’’قتل و غارتگری کے طویل سلسلے نے جموں کشمیر کو بے حد نقصان پہنچایا ہے اور اس کی وجہ سے عوامی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اس خطے میں دائمی امن اور استحکام پیدا ہو کیونکہ امن کے نتیجے میں ہی جموں کشمیر کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔‘‘
بخاری نے کہا’’ہم کشمیر میں نوجوانوں کی ایک اور نسل کا مستقبل تباہ کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی بہت کچھ کھودیا ہے۔ اب ہمیں یہ تشدد کے اس سلسلے سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہی ہوگا۔ کیونکہ اس کی وجہ سے جموں کشمیر کے عوام کو ہلاکتوں اور تباہی و بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ اب ہمیں اپنی نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کی فکر کرنی ہوگی۔‘‘
روایتی سیاسی جماعتوں کو موجودہ بدحالی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بخاری نے کہا ’’ہم یہ بات فراموش نہیں کرسکتے ہیں کہ اسی کی دہائی میں جن نوجوانوں نے بندوق اٹھالی تھی، وہ بنیادی طور پر جمہوری عمل میں یقین رکھنے والے لوگ تھے۔ لیکن روایتی سیاسی جماعتوں کی اقتدار کی ہوس نے سب کچھ تباہ کردیا۔۱۹۸۷میں بدترین انتخابی دھاندلیوں نے ان نوجوانوں کو تشدد کی راہ پر دھکیل دیا۔‘‘
بخاری نے مزید کہا ’’میں اس بات پر تبصرہ نہیں کروں گا کہ آیا ان نوجوانوں نے تشدد کی راہ اختیار کرکے صیح فیصلہ کیا تھا یا غلط۔ یہ فیصلہ تاریخ کرے گی۔ لیکن اب کم از کم ہمیں اس حقیقت کا اعتراف کرنا چاہیے کہ بندوق نے سوائے ہلاکتوں اور تباہی کے اس خطے کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ ہم بندوق کے بل پر بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ ان ناقابلِ تردید حقائق کے پیش نظر ان ہمیں امن اور جمہوری عمل کو موقعہ فراہم کرنا ہوگا۔ میرا ماننا ہے کہ جمہوری عمل اور دائمی امن سے ہی ہم وہ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں، جو ہمارے لئے اہم ہے۔‘‘
اپنی پارٹی کے صدر نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ’’طاقتور جمہوری ادارے ہی عوام کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔ عوام کو خو کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے با اختیار بنانے کیلئے ووٹ کی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔ جمہوری ادارے ہی ہمیں ہمارے حقوق فراہم کراسکتے ہیں اور ان کی حفاظت کرسکتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب اُمیدواروں کا احتجاج جاری

Next Post

جموں کے کنجونی علاقے میں ہوائی فائرنگ‘گرفتاریاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post

جموں کے کنجونی علاقے میں ہوائی فائرنگ‘گرفتاریاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.