ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بھارت کے پاس دو ماہ کا ایندھن ذخیرہ موجود‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’بھارت کے پاس دو ماہ کا ایندھن ذخیرہ موجود‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ہم نے مشرق وسطیٰ بحران کے آغاز پر خام تیل اور ایل پی جی کے ’ضرورت سے زیادہ‘ ذخائر رکھے ہوئے تھے:مرکزی وزیر

’خام ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو او ایم سیزکو ایک سہ ماہی میں ایک لاکھ کروڑ روپے تک کا نقصان ہو سکتا ہے‘

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

نئی دہلی؍۱۲مئی

مرکزی وزیرِ پیٹرولیم‘ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو کہا کہ عالمی توانائی سپلائی میں رکاوٹوں کے باوجود بھارت کے پاس تقریباً دو ماہ کا ایندھن ذخیرہ موجود ہے اور سپلائی کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں، تاہم اگر خام تیل کی قیمتیں بلند رہیں اور خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں(او ایم سیز)کو ایک سہ ماہی میں ایک لاکھ کروڑ روپے تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔

پوری نے کہا کہ کسی مرحلے پر یہ جائزہ لینا ہوگا کہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس کو لاگت سے کم قیمت پر فروخت کر کے آئل کمپنیاں کب تک نقصان برداشت کر سکتی ہیں، تاہم انہوں نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ آیا مستقبل قریب میں قیمتیں بڑھائی جائیں گی یا نہیں۔

سی آئی آئی کے سالانہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے پوری نے کہا’’ہمیں سپلائی کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے بحران کے آغاز پر خام تیل اور ایل پی جی کے ’ضرورت سے زیادہ‘ ذخائر رکھے ہوئے تھے، جبکہ گھریلو ایل پی جی پیداوار بھی تقریباً۳۶ ہزار ٹن یومیہ سے بڑھا کر۵۴ہزار ٹن یومیہ کر دی گئی ہے۔تاہم وزیر نے اعتراف کیا کہ خوردہ ایندھن کی قیمتیں برقرار رکھنے سے مالی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مرکزی وزیرنے کہا’’میری آئل کمپنیاں روزانہ ایک ہزار کروڑ روپے کا نقصان اٹھا رہی ہیں‘‘۔ ان کے مطابق مجموعی اَنڈر ریکوری تقریباً۱ء۹۸لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ایک سہ ماہی میں ایک لاکھ کروڑ روپے کا نقصان پورے سال کے منافع کو ختم کر سکتا ہے۔

مغربی ایشیا میں جنگ شروع ہونے کے بعد گزشتہ۱۰ہفتوں سے سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیاں‘پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنا رہی ہیں، جبکہ کئی ممالک نے یا تو راشن بندی کی یا قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا۔

اس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کی اَنڈر ریکوری ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، یعنی عالمی قیمت اور مقامی فروخت قیمت کے درمیان فرق۔

پوری نے کہا کہ موجودہ سہ ماہی میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی پر مجموعی اَنڈر ریکوری تقریباً۱ء۹۸لاکھ کروڑ روپے ہے، جبکہ حقیقی نقصان تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سہ ماہی کا یہ نقصان آئل کمپنیوں کے پورے سال کے منافع کو ختم کرنے کیلئے کافی ہے۔

قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے سوال پر انہوں نے کہا’’آئل کمپنیاں یہ نقصان کب تک برداشت کر سکیں گی… سچ کہوں تو یہ بات مجھے فکر مند کرتی ہے‘‘۔

پوری نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا، ’’آج دنیا کے کئی ممالک کو سپلائی اور قیمتوں کے مسائل کا سامنا ہے، لیکن بھارت میں قیمتیں اور سپلائی دونوں مستحکم ہیں‘‘۔

خام تیل کی قیمتوں میں۵۰ فیصد اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت۹۴ء۷۷ روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت۸۷ء۶۴ روپے فی لیٹر پر برقرار ہے، جو دو سال پہلے مقرر کی گئی تھیں۔

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت مارچ میں۶۰ روپے بڑھائی گئی تھی، مگر وہ اب بھی اصل لاگت سے کافی کم ہے۔فی الحال آئل کمپنیاں پٹرول پر۱۴ روپے فی لیٹر، ڈیزل پر۴۲ روپے فی لیٹر اور ایل پی جی پر۶۷۴روپے فی سلنڈر نقصان اٹھا رہی ہیں۔

وزیر نے وزیر اعظم‘نریندرا مودی کی جانب سے ایندھن کی بچت اور درآمدات میں کمی کی اپیل کو’دور اندیش‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا’’ایسا نہیں کہ کل لاک ڈاؤن ہونے جا رہا ہے، لیکن اگر مغربی ایشیا کی صورتحال برقرار رہی تو ہمیں مالی دباؤ کم کرنے کیلئے اقدامات پر غور کرنا ہوگا‘‘۔

پوری نے صنعتوں اور گھریلو صارفین پر زور دیا کہ جہاں ممکن ہو ایل پی جی کے بجائے پائپڈ نیچرل گیس استعمال کریں، کیونکہ بھارت تیزی سے گیس پائپ لائن انفراسٹرکچر اور ایل این جی سپلائی میں اضافہ کر رہا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا’’ہمارے پاس پائپ گیس کی کوئی کمی نہیں۔ یہ سستی، صاف اور توانائی منتقلی کیلئے بہتر ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کے بعد حکومت اسٹریٹجک توانائی ذخائر کی پالیسی کا بھی ازسرنو جائزہ لے رہی ہے کیونکہ عالمی سپلائی چین کی کمزوریاں واضح ہو چکی ہیں۔

وزیر کے مطابق بھارت کے پاس اس وقت تقریباً۶۰دن کا خام تیل ذخیرہ‘۶۰ دن کی ایل این جی انوینٹری اور۴۵دن کا ایل پی جی ذخیرہ موجود ہے اور’فکر کی کوئی بات نہیں‘۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بحران کو ’موقع‘ میں تبدیل کیا ہے اور آبنائے ہرمز سے متعلق خدشات کے باوجود ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً۲۰فیصد توانائی سپلائی گزرتی ہے۔

پوری نے کہا کہ بھارت دنیا کا تیسرا بڑا تیل صارف، تیسرا بڑا ریفائنر اور ریفائن شدہ مصنوعات کا چوتھا بڑا برآمد کنندہ ہے۔انہوں نے ان افواہوں کو مسترد کیا جن میں قلت، درآمدی رکاوٹوں یا لاک ڈاؤن کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔

مرکزی وزیر نے کہا’’ملک میں کہیں کوئی قلت نہیں۔ ہر پٹرول پمپ پر پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے، جبکہ ایل پی جی سپلائی بھی کافی ہے‘‘۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے توانائی بحران کے باوجود گزشتہ چار برس میں ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، جو بڑے درآمد کنندہ ممالک میں ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔

پوری نے کہا’’مجھے ایک ایسا ملک بتائیں جہاں قیمتیں بھی برقرار رہی ہوں اور کہیں قلت بھی نہ ہو‘‘۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی تقریباً۸۸فیصد خام تیل ضرورت درآمدات پر منحصر ہے جبکہ ایل پی جی درآمدات کا۶۰فیصد پہلے آبنائے ہرمز سے آتا تھا۔

پوری نے کہا کہ حکومت اور سرکاری آئل کمپنیاں مسلسل ’وار روم‘جائزے لے رہی ہیں اور صورتحال کی گھنٹہ بہ گھنٹہ نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بحران کے دوران پٹرول کی طلب میں تقریباً۶فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایل پی جی کی طلب موسمی عوامل کی وجہ سے روزانہ۹۰ہزار ٹن سے کم ہو کر تقریباً۷۵ہزار ٹن رہ گئی ہے۔

وزیر کے مطابق بھارت۲۰۳۰تک اپنی ریفائننگ صلاحیت۲۶۰ملین میٹرک ٹن سے بڑھا کر۳۲۰ ملین میٹرک ٹن سالانہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ ملک دنیا کے بڑے ریفائننگ مراکز میں شامل ہو سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ذمہ دار ممالک کے لیے یہ غور و فکر کا وقت ہے‘

Next Post

شراب پر پابندی کا مطالبہ اور وزیر اعلیٰ کا موقف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

شراب پر پابندی کا مطالبہ اور وزیر اعلیٰ کا موقف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.