پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حاجن میں تین نوجوان جہلم میں ڈوب جانے سے جاں بحق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
حاجن میں تین نوجوان جہلم میں ڈوب جانے سے جاں بحق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کنارے پر ٹینٹ کا سامان دھو رہے تھے کہ پھسل کر ڈوب گئے

حاجن؍۸مئی

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں دریائے جہلم میں ڈوبنے سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حکام نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔

حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چک چندرگیر علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب تینوں نوجوان مبینہ طور پر دریائے جہلم کے کنارے ٹینٹ کا سامان دھو رہے تھے اور اچانک پھسل کر دریا میں جا گرے۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ابتدائی تلاش کے دوران دو لاشیں برآمد کی گئیں، جبکہ مسلسل ریسکیو کارروائی کے بعد تیسری لاش بھی نکال لی گئی۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عادل احمد ڈار (۱۸) ولد بشیر احمد ڈار، سمیر احمد ڈار(۲۲) ولد محمد جمال ڈار، اور سہیل احمد ڈار(۲۲) ولد غلام نبی ڈار، ساکنان چندرگیر حاجن، کے طور پر ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ تینوں لاشوں کو قانونی و طبی کارروائی مکمل کرنے کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے واقعہ پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’انڈی پورہ میں پیش آئے افسوسناک ڈوبنے کے حادثے میں قیمتی نوجوان جانوں کے ضیاع پر مجھے انتہائی دکھ پہنچا ہے۔ میری ہمدردیاں اور دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم اس کٹھن گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔

وزیر اعلیٰ نے پیش آئے دلخراش ڈوبنے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں جمعہ کے روز تین کمسن لڑکوں کی جانیں ضائع ہو گئیں۔

تینوں نوجوان، جو چندرگیر حاجن کے رہائشی تھے، شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے کے چیک چندرگیر مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب گئے۔

وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی ابدی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے لیے اس کٹھن گھڑی میں صبر جمیل اور حوصلے کی بھی دعا کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں ۶ء۵ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سے منسلک جائیدادیں

Next Post

آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘

آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.