کراچی//
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللّٰہ نے گزشتہ روز ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرنے والے بین اسٹوکس کے نام پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت کے اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔سرفراز احمد کے بیٹے عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس ہم آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔واضح رہے کہ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔بین اسٹوکس ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد منگل کو جنوبی افریقہ کے خلاف ڈرہم میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا، میں اس فارمیٹ میں 100 فیصد پرفارم نہیں کر پا رہا تھا۔