ہرارے//زمبابوے کرکٹ ٹیم آنے والے دنوں میں کافی مصروف رہے گی۔ بنگلہ دیش اور ہندوستان کی ٹیمیں جولائی سے اگست تک زمبابوے میں ہوں گی۔ زمبابوے نے اس بار کے ٹی-20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ 28 سے 3 ستمبر تک آسٹریلیا کے دورے پر ہو گی۔
اس سیریز سے انہیں ٹی-20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیائی ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اچھا وقت ملے گا۔ اس دوران وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 18 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب زمبابوے ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں 2014 میں ایک دوسرے کے خلاف ون ڈے میچ کھیل چکی ہیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم 30 جولائی سے 2 اگست تک ہرارے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بھی ہونی ہے۔ اس کے بعد ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان 18 سے 22 اگست تک تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ہندوستان کے خلاف تین ون ڈے آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ اگلے سال ہندوستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس میں کل 10 ٹیموں کو حصہ لینا ہے۔ ون ڈے سپر لیگ سے سات ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔
زمبابوے نے سپر لیگ میں اب تک مجموعی طور پر 15 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے صرف تین میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 12ویں نمبر پر ہے۔