بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

لینڈل سیمنز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-20
in کھیل
A A
لینڈل سیمنز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

پورٹ آف اسپین// ویسٹ انڈیز کے بلے باز لینڈل سیمنز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ یہ خبر لینڈل سیمنز کی کھیل ایجنسی 124 ناٹ آؤٹ کے ایک انسٹاگرام پوسٹ نے دی ہے۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کو فری ایجنٹ بننے کے اپنے فیصلے سے گزشتہ جمعہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا، تاکہ وہ فرنچائزی کرکٹ میں کھیل سکیں۔
پیر کی صبح ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان دنیش رامدین نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔
سیمنز کا کیریئر 16 سال پر محیط تھا اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیے آٹھ ٹیسٹ، 68 ون ڈے اور 68 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے، جس میں انہوں نے 3763 رنز بنائے۔
سمنز نے 2006 میں فیصل آباد میں پاکستان کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا لیکن وہ دو گیند میں آؤٹ ہو گئے۔ مجموعی طور پر، انہوں نے ون ڈے میں 31.58 کی اوسط سے 1958 رنز بنائے ہیں، جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں، جبکہ سمنز کے ٹیسٹ نمبر کچھ خاص نہیں ہیں۔ انہوں نے صرف آٹھ ٹیسٹ کھیلے اور کوئی نصف سنچری نہیں بنائی۔ انہوں نے مختصر فارمیٹ میں اپنا نام بنایا۔ سیمنز نے ویسٹ انڈیز کی 2016 ورلڈ کپ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل میں انہوں نے 51 گیندوں پر 82 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں، انہوں نے 120.80 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1527 رنز بنائے ہیں جس میں نو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ آخری بار ویسٹ انڈیز کے لیے 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں نظر آئے تھے، جہاں انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 35 گیندوں پر 16 رنز بنائے تھے۔وہ کیریبین پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 91 اننگز میں 20 نصف سنچریوں سمیت 2629 رنز بنائے۔ انہوں نے ممبئی انڈینز کے ساتھ رہتے ہوئے 2015 اور 2017 میں آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیم انڈیا زمبابوے میں تین ون ڈے میچ کھیلے گی

Next Post

چاول، آٹا، دال، پنیر، دودھ کی کھلی خریداری پر جی ایس ٹی نہیں: سیتا رمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
Next Post
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن

چاول، آٹا، دال، پنیر، دودھ کی کھلی خریداری پر جی ایس ٹی نہیں: سیتا رمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.