جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انجینئر رشید کو۱۰مئی تک والد سے ملاقات کی اجازت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
انجینئر رشید کی امیدواری نے عمر اور سجاد میں مقابلے کو دلچسپ بنا دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

نئی دہلی؍۵مئی

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز بارہمولہ کے مقید رکنِ پارلیمان شیخ عبدالرشید المعروف انجینئر رشید کو اپنے علیل والد سے اے آئی آئی ایم ایس دہلی میں۱۰مئی تک روزانہ۱۲گھنٹے ملاقات کی اجازت دے دی۔

جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ اور جسٹس مدھو جین پر مشتمل بنچ نے رشید کو اپنے والد سے سری نگر میں ملاقات کی غرض سے دی گئی عبوری ضمانت کے سابقہ حکم میں ترمیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ اے آئی آئی ایم ایس میں ملاقات کے بعد وہ دوبارہ جیل واپس جائیں گے۔

بنچ نے مزید کہا کہ دیگر شرائط بدستور برقرار رہیں گی، جن میں رشید کے ساتھ سادہ لباس میں کم از کم دو پولیس اہلکاروں کی موجودگی شامل ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ پولیس اہلکار آل انڈیا میڈیکل انسٹچوٹ‘دہلی میں ان کے والد کے وارڈ کے باہر موجود رہیں گے۔

عدالت نے کہا’’چونکہ اپیل کنندہ کے والد پہلے ہی اے آئی آئی ایم ایس دہلی میں ہیں اور۲۸؍ اپریل کے حکم کا مقصد یہ تھا کہ اپیل کنندہ اپنے والد کے ساتھ وقت گزار سکے، اس لیے حکم میں ترمیم کرتے ہوئے اپیل کنندہ کو۱۰مئی تک روزانہ صبح۸بجے سے شام۹بجے تک اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے‘‘۔

عدالت نے مزید کہا’’مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد اپیل کنندہ جیل میں ہی رہے گا‘‘۔عدالت نے این آئی اے کے وکیل کی اس درخواست کو بھی مسترد کر دیا کہ رشید کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دینے کی شرط ختم کی جائے، اور ایجنسی کو ’غیر عملی‘ دلائل دینے سے گریز کرنے کو کہا۔

این آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ملزم کو اتنی طویل مدت تک بغیر پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے موبائل فون دیا جائے تو ’کچھ بھی ممکن‘ ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر اسے موبائل فون استعمال کرنا ہے تو وہ اپنے والد یا کسی بھی خاندان کے فرد کا فون استعمال کر سکتا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ رشید کو جیل سے باہر رہنے کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

عدالت نے۲۸؍ اپریل کو رشید کو عبوری ضمانت اس شرط پر دی تھی کہ وہ یا تو سری نگر کے اس اسپتال جا سکتے ہیں جہاں ان کے والد زیرِ علاج تھے یا گھر پر رہ سکتے ہیں۔عبوری ضمانت کی مدت۶مئی کو ختم ہونا تھی۔

پیر کے روز عدالت نے رشید کو مقامی پتہ فراہم کرنے کے لیے وقت دیا تھا، جب انہوں نے اپنے والد کے ساتھ رہنے کے لیے سری نگر سے دہلی واپس آنے کی اجازت طلب کی تھی، جہاں ان کے والد کو اے آئی آئی ایم ایس منتقل کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران رشید کے سینئر وکیل نے کہا کہ انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک مکان کرائے پر لیا ہے کیونکہ دہلی میں ان کا کوئی رشتہ دار نہیں ہے۔تاہم، این آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ ملزم کے والد بھی اب دہلی میں ہیں، اس لیے انہیں کرائے کے مکان میں رہنے کی اجازت دینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انہیں پارلیمنٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی تو انہیں کسٹڈی پیرول پر بھیجا گیا تھا۔

کسٹڈی پیرول کے تحت قیدی کو مسلح پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں اس مقام تک لے جایا جاتا ہے جہاں اسے جانا ہوتا ہے۔

ایجنسی کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے رشید کے وکیل سے کہا’’آپ صبح۸ بجے سے شام۸  بجے تک جا سکتے ہیں‘‘۔ عدالت نے کہا’’وہ (این آئی اے کے وکیل) اس حد تک درست ہیں کہ ہم اس پتے کی تصدیق کا عمل اب شروع نہیں کر سکتے۔ اس کے بغیر ہم اجازت نہیں دے سکتے‘‘۔

پیر کے روز عدالت نے رشید کو بطور رکنِ پارلیمان دیے گئے فلیٹ میں قیام کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ انہیں ایسے مقام پر رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جہاں دیگر ارکانِ پارلیمان بھی رہتے ہوں، کیونکہ یہ سکیورٹی کا مسئلہ بن سکتا ہے۔

عدالت نے یہ حکم اس وقت جاری کیا جب وہ۲۴؍ اپریل کے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف رشید کی اپیل کی سماعت کر رہی تھی، جس میں انہیں عبوری ضمانت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

رشید کو جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے انہیں۲۰۱۷کے دہشت گردی کی مالی معاونت کے کیس میں گرفتار کرنے کے بعد۲۰۱۹ سے دہلی کی تہاڑ جیل میں رکھا ہوا ہے۔

اکتوبر۲۰۱۹ میں چارج شیٹ دائر ہونے کے بعد، ایک خصوصی این آئی اے عدالت نے مارچ۲۰۲۲ میں رشید اور دیگر کے خلاف بھارتی تعزیراتِ ہند کی دفعات۱۲۰ بی (مجرمانہ سازش)،۱۲۱ (حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنا) اور ۱۲۴؍اے (بغاوت) کے تحت اور غیر قانونی سرگرمیاں (انسداد) ایکٹ کے تحت دہشت گردانہ کارروائیوں اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق جرائم کے الزامات عائد کیے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کے 15 مئی کو نیدرلینڈز، سویڈن، ناروے اور اٹلی کے دورے پر جانے کا امکان

Next Post

این سی نے۳۷۰کو ’جذباتی بلیک میل‘ کے طور پر استعمال کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
ریاست کا درجہ دلانے کےلئے مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت: الطاف بخاری

این سی نے۳۷۰کو ’جذباتی بلیک میل‘ کے طور پر استعمال کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.