سرینگر/۱۸مارچ
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں جمعے کی صبح ایک پولیس گاڑی اور ایک ماروتی کار کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے عام شہری جس کی شناخت توصیف احمد راتھر ولدن محمد شفیع راتھر ساکن بٹ محلہ سمبل کے بطور ہوئی ہے ، کو جے وی سی ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے ۔