منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہیلا مورچہ کا راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، کئی رہنما حراست میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-19
in قومی خبریں
A A
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل کے معاملے پر دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہیلا مورچہ نے ہفتہ کے روز لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اور اس دوران مسٹر گاندھی کا پتلا نذرِ آتش کرنے والی کئی خاتون رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
احتجاج کرنے والی بی جے پی مہیلا مورچہ کی کارکنوں نے ہاتھوں میں تختیاں لے کر مسٹر گاندھی اور کانگریس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس احتجاج میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر اناپورنا دیوی، بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی، رکن پارلیمنٹ کمل جیت سہراوت، بانسری سوراج، دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا سمیت کئی بڑے رہنما شامل ہوئے۔ جب احتجاج کرنے والی خواتین سنہری مسجد گول چکر کے پاس مسٹر گاندھی کا پتلا نذرِ آتش کر رہی تھیں، تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روک دیا اور کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس مسٹر سچدیوا، محترمہ سہراوت، محترمہ سوراج اور محترمہ یوگیتا سمیت کئی بی جے پی رہنماؤں کو حراست میں لے کر پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے لے گئی۔
اس دوران محترمہ ہیما مالنی نے کہا، "یہاں دہلی کی تمام ناری شکتی جمع ہوئی ہے اور اس بات پر احتجاج کر رہی ہے کہ کل لوک سبھا میں اپوزیشن کے لوگوں نے خواتین کے ریزرویشن ترمیمی بل کو پاسنہیں ہونے دیا۔ تمام خواتین اس بات سے بے حد ناراض ہیں، اس لیے ہم احتجاج کر رہے ہیں۔” محترمہ گپتا نے کانگریس اور سماج وادی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "خواتین کی ہار میں ایسی کون سی جیت کانگریسی اور سماج وادی رہنماؤں کو نظر آگئی جس کا وہ جشن منا رہے تھے؟”
وہیں، محترمہ اناپورنا دیوی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی نیت ہی اس بل کو پاس نہ ہونے دینے کی تھی۔ انہوں نے لوک سبھا میں جمعہ کے واقعات کو شرمناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی خواتین کے حوصلے ٹوٹتے ہیں۔ مسٹر سچدیوا نے کہا کہ کانگریس نے ایک بار پھر اپنا ترقی مخالف کردار ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل محض ایک قانون سازی کا عمل نہیں تھا بلکہ خواتین کو لوک سبھا اور اسمبلیوں میں 33 فیصد ریزرویشن دے کر انہیں فیصلہ سازی کے مرکزی دھارے میں لانے کا ایک تاریخی قدم تھا۔
انہوں نے مزید کہا، "اپوزیشن کے شاہی خاندان کے رہنما، جنہیں اپنے خاندان کے باہر کچھ نظر نہیں آتا، انہوں نے بل کو پاس ہونے سے روک کر ملک کی آدھی آبادی یعنی مادری طاقت کے حق کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔” رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے کہا، "میرا دل بہت رو رہا ہے۔ کل جب پارلیمنٹ میں بل پاس نہیں ہو سکا۔ آپ نے کل وزیر اعظم نریندر مودی کا چہرہ ضرور دیکھا ہوگا کہ کس طرح انہوں نے اپنے درد اور آنسوؤں کو روک کر رکھا۔ کانگریس، سماج وادی پارٹی، عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے نے اس ملک کی خواتین کو چیلنج کیا ہے، خواتین انہیں اس کا جواب دیں گی۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ (خواتین) آج یہاں آئی ہیں اور ہم ان کی حمایت میں آئے ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیا واقعی خلائی مخلوق موجود ہے؟ ٹرمپ کا یو ایف او سے متعلق سرکاری دستاویز جاری کرنے کا اعلان

Next Post

جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں کی نمائندگی کم کرنے کی بی جے پی کی چال کو ناکام بنا دیا: راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی اور ریاست کا درجہ سب سے اہم :راہل

جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں کی نمائندگی کم کرنے کی بی جے پی کی چال کو ناکام بنا دیا: راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.