بدھ, جولائی 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-14
in قومی خبریں
A A
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

 

نئی دہلی، 13 جولائی (یواین آئی) اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی ذیلی کمپنی ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر دیباشیش مشرا نے پیر کو کہا کہ کمپنی کا ابتدائی عوامی اجرا (آئی پی او)، جو 14 جولائی کو کھل رہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا۔
یہاں آئی پی او کے بارے میں معلومات دینے کے لیے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مشرا نے کہا کہ کمپنی سرمایہ اکٹھا کرنے کی ضرورت کے تحت آئی پی او نہیں لا رہی، کیونکہ وہ اثاثہ جات کے انتظام کے کاروبار میں ہے اور اسے اضافی سرمایہ درکار نہیں۔ ان کے مطابق اس آئی پی او کا مقصد بازار میں اعتماد کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہاکہ "ہم بازار کو مزید رفتار دینا چاہتے ہیں، اسی لیے ہم عوامی بازار میں داخل ہو رہے ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ دیگر اثاثہ جاتی انتظامی کمپنیاں پہلے ہی شیئر بازار میں درج ہیں، اس لیے ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے لیے بھی یہ اگلے مرحلے میں داخل ہونے کا ایک فطری قدم ہے۔ کمپنی کا آئی پی او 14 سے 16 جولائی تک سرمایہ کاروں کے لیے کھلا رہے گا۔ اس کے لیے فی شیئر قیمت 545 روپے سے 574 روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی نے آئی پی او سے قبل 30 بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیاد پر 3.27 کروڑ سے زائد حصص الاٹ کرکے 1,880 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ ان سرمایہ کاروں میں وائٹ اوک کیپیٹل، 3پی انڈیا، بینیٹ کولمین، ٹاٹا اے آئی جی جنرل انشورنس اور دیگر شامل ہیں۔ یہ حصص 574 روپے فی ایکویٹی شیئر کے حساب سے الاٹ کیے گئے۔
ترجیحی الاٹمنٹ کے بعد آئی پی او میں اب ایک روپے مالیت کے 17,09,56,631 حصص بولی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ سرمایہ کار کم از کم 26 حصص کے لیے درخواست دے سکیں گے، اس کے بعد 26 کے مضاعف میں بولی لگائی جا سکے گی۔
پہلے سے کیے گئے الاٹمنٹ کے علاوہ کمپنی کو اس آئی پی او سے 9,317 کروڑ روپے سے 9,812 کروڑ روپے تک سرمایہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔
کل دستیاب حصص میں سے 50 فیصد تک اہل ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے جا سکیں گے، جبکہ کم از کم 35 فیصد حصص خردہ (ریٹیل) سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ رہیں گے۔ کمپنی کے اہل ملازمین کو فی شیئر 54 روپے کی رعایت دی جائے گی۔
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی ٹی شعبے کے سربراہ سری نواس جین نے ورچوئل انداز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سرمایہ بازار میں ترقی کی اب بھی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کمپنی ملک کی سب سے بڑی اثاثہ جاتی انتظامی کمپنی ہے، اس کے باوجود وہ اپنی مارکیٹ شیئر میں مزید اضافہ کرنا چاہتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

Next Post

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
قومی خبریں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

2026-07-12
بھارت کی تقریباً دس فی صد آبادی غریب نہیں رہی: نیتی آیوگ کی رپورٹ
قومی خبریں

نیتی آیوگ نے شانتی ایکٹ کے نفاذ پر مشاورتی اجلاس منعقد کیا

2026-07-12
ہندوستان کا تنوع نظمِ حکمرانی میں بھی جھلکتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
قومی خبریں

ہندوستان کا تنوع نظمِ حکمرانی میں بھی جھلکتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-07-12
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

آسٹریلیا کی گورنر جنرل سیم موسٹن سے ملے مودی، اسٹریٹجک شراکت داری پر کی گفتگو

2026-07-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

این ٹی اے کو تحلیل کریں، دھرمیندر پردھان دیں استعفیٰ: کانگریس

2026-07-10
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.