ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کیا واقعی خلائی مخلوق موجود ہے؟ ٹرمپ کا یو ایف او سے متعلق سرکاری دستاویز جاری کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-19
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

فینکس، 18 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی مخلوق اور یو ایف او سے متعلق سرکاری دستاویز جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے یو ایف او سے متعلق مواد کے جائزے کے دوران کئی ’’دل چسپ‘‘ دستاویزات سامنے آئی ہیں اور ابتدائی ریکارڈ جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں قدامت پسند تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے ایک پروگرام میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ہمیں بہت سی نہایت دل چسپ دستاویزات ملی ہیں اور ابتدائی طور پر انھیں بہت جلد جاری کیا جائے گا تاکہ آپ خود دیکھ سکیں کہ یہ مظاہر حقیقت رکھتے ہیں یا نہیں۔‘‘
ٹرمپ نے فروری میں امریکی اداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ یو ایف اوز، نامعلوم فضائی مظاہر (Unidentified Aerial Phenomena) اور ممکنہ خلائی مخلوق سے متعلق سرکاری فائلیں جاری کرنا شروع کریں، کیوں کہ اس موضوع میں عوامی دل چسپی بہت زیادہ ہے۔ انھوں نے یہ جائزہ اس وقت شروع کرنے کا حکم دیا جب انھوں نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا کہ انھوں نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں ’’خلائی مخلوق کے حقیقی ہونے‘‘ کا ذکر کر کے خفیہ معلومات غلط طریقے سے شیئر کیں۔ بعد میں اوباما نے وضاحت کی کہ اپنی صدارت کے دوران انھیں خلائی مخلوق سے کسی رابطے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تاہم انھوں نے کہا کہ کائنات میں کہیں اور زندگی ہونے کے امکانات سائنسی طور پر کافی زیادہ ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کو یو ایف اوز سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ انھوں نے خود بھی خلائی مخلوق کا کوئی ثبوت نہیں دیکھا اور وہ اس کے وجود کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ حالیہ برسوں میں پینٹاگون نے یو ایف او سے متعلق رپورٹس کی تحقیقات کی ہیں، اور 2022 میں اعلیٰ فوجی حکام نے کہا تھا کہ انھیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے ظاہر ہو کہ خلائی مخلوق زمین پر آئی یا یہاں حادثے کا شکار ہوئی ہو۔ 2024 میں پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اب تک امریکی حکومت کی تحقیقات میں کسی بھی خلائی ٹیکنالوجی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور زیادہ تر مشاہدات دراصل عام اشیا یا قدرتی مظاہر کی غلط شناخت ثابت ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار: مجتبیٰ خامنہ ای

Next Post

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہیلا مورچہ کا راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، کئی رہنما حراست میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہیلا مورچہ کا راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، کئی رہنما حراست میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.