بارسلونا// ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم پیر کی صبح بارسلونا سے انگلینڈ کی راجدھانی لندن کے لئے روانہ ہوگئی۔ ٹیم لندن سے ناٹنگھم جائے گی جہاں وہ 23 جولائی کو برمنگھم روانہ ہونے سے قبل کامن ویلتھ گیمز کے لیے پریکٹس کرے گی۔
ہندوستان یکم جولائی سے 17 جولائی تک کھیلے گئے ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ 2022 میں چین کے ساتھ نویں نمبر پر رہا۔
انہوں نے کہا، "بدقسمتی سے ہم ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی ورلڈ کپ اسپین اور ہالینڈ 2022 میں اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیل سکے، لیکن ہم کامن ویلتھ گیمز میں اپنی فارم کو بدلنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔” ہمارے پاس ایک بہترین اسکواڈ ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا توازن ہے۔ ہم کامن ویلتھ گیمز میں اپنی پچھلی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ کر شروعات کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہم مقابلے میں بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
ہندوستان کی خواتین کی ہاکی ٹیم 29 جون کو برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں اپنے پہلے میچ میں گھانا سے مقابلہ کرے گی۔