منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردوں کی معاونت  کےا لزام میں مزید دو سرکاری ملازم برطرف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’درست مواقع ملیں تو جے اینڈ کے کے نوجوان تاریخ رقم کریں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

جموں؍۸؍ اپریل

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے بدھ کے روز دہشت گرد تنظیموں، بشمول لشکرِ طیبہ اور حزب المجاہدین، سے مبینہ روابط کے الزام میں دو سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا،۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ برطرفیاں آئینِ ہند کے آرٹیکل۳۱۱(۲)(سی)کے تحت عمل میں لائی گئیں، جو انتظامیہ کی ’’دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت‘‘ پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد سرکاری اداروں سے عسکریت پسند عناصر کا مکمل خاتمہ ہے۔

سنہا نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک ’’دہشت گردی کے ناسور کی آخری جڑ کو حکومتی نظام سے اکھاڑ نہ پھینکا جائے‘‘۔ انہوں نے یہ بھی عزم ظاہر کیا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں ’’دہشت گردی کے عفریت کا مکمل، فیصلہ کن اور مستقل خاتمہ کریں گی‘‘۔

برطرف کیے گئے ملازمین میں سے ایک، فرحت علی کھانڈے، ضلع رام بن کے محکمہ تعلیم میں چہارم درجے کا ملازم تھا، جس پر الزام ہے کہ وہ حزب المجاہدین کے لیے کام کر رہا تھا اور اپنی سرکاری ملازمت کو عسکری سرگرمیوں کی بحالی اور نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے بطور ڈھال استعمال کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق، کھانڈے پہلی بار۲۰۱۱ میں سیکیورٹی ایجنسیوں کی نظر میں اس وقت آیا جب ایک حوالہ نیٹ ورک کی تحقیقات ہو رہی تھیں، جو دہشت گردوں کے خاندانوں میں رقوم تقسیم کرتا تھا۔ اسی سال اسے گرفتار کیا گیا، تاہم بعد میں ضمانت پر رہا ہو کر مبینہ طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ مسلسل دہشت گرد نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں رہا اور سہولت کار کے طور پر کام کرتا رہا۔۲۰۲۲میں اس کے خلاف ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ بھی دائر کی گئی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق’’ہمیں اپریل۲۰۱۱  تک معلوم نہیں تھا کہ فرحت حزب المجاہدین کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کا نام اُس وقت سامنے آیا جب پولیس نے ایک حزب المجاہدین کے دہشت گرد کو گرفتار کیا، جو سات دہشت گرد خاندانوں میں رقوم تقسیم کر رہا تھا۔ پولیس نے فرحت کو بھی گرفتار کیا، لیکن اکتوبر۲۰۱۱ میں وہ ضمانت پر رہا ہو کر دوبارہ اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہو گیا‘‘۔

دوسرا ملازم، محمد شفیع ڈار، ضلع بانڈی پورہ کا رہائشی  ہےاور دیہی ترقی کے محکمے میں ہمدردی کی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا۔

اس پر الزام ہے کہ وہ لشکرِ طیبہ کا ساتھی بن کر کام کر رہا تھا اور دہشت گردوں کو لاجسٹک و عملی مدد فراہم کرتا تھا، جس میں محفوظ پناہ گاہوں کا انتظام، نقل و حرکت میں سہولت اور سیکیورٹی فورسز سے متعلق حساس معلومات کی فراہمی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق، ڈار کو اپریل۲۰۲۵ میں ایک مشترکہ ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا، جہاں اس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود، بشمول ایک اے کے ۵۶رائفل اور ایک گرینیڈ برآمد ہوا۔

مزید تحقیقات سے یہ بھی اشارہ ملا کہ وہ ایک فعال آپریشنل ساتھی بن چکا تھا اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی مبینہ طور پر ملوث تھا۔

حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی ایک وسیع کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس کے تحت اب تک جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے مبینہ روابط رکھنے والے۹۰سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔

سنہا نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور کسی بھی ایسے عنصر کو، جو ریاست کے خلاف ہو، سرکاری نظام میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم مودی نے عالمی یوم صحت کے موقع پر حفظان صحت کے مضبوط نظام پر زور دیا

Next Post

 لشکرِ طیبہ کے گرفتار پانچ  افراد۱۰ روزہ پولیس ریمانڈ پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
 لشکرِ طیبہ کے گرفتار پانچ   افراد۱۰ روزہ پولیس ریمانڈ پر

 لشکرِ طیبہ کے گرفتار پانچ  افراد۱۰ روزہ پولیس ریمانڈ پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.