جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منشیات نیٹ ورکوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
منشیات نیٹ ورکوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 

’منشیات اسمگلنگ اور نارکو ٹیررزم کے پورے نظام کو ختم کرنے کیلئے جامع، ہمہ جہتی حکمت عملی ناگزیر ہے‘

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا’نشہ مکت بھارت ابھیان‘کی پیش رفت کا جائزہ ‘ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا

ایجنسیز

جموں؍۲۸مارچ

            جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز یونین ٹیریٹری کے نوجوانوں کو نشانہ بنانے والے منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی ہدایت دی۔

            لوک بھون جموں میں’نشہ مکت بھارت ابھیان‘کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کی لت کے اندھیرے میں دھکیلنے کی دانستہ اور مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں۔

            سنہا نے کہا’’منشیات اسمگلنگ اور نارکو ٹیررزم کے پورے نظام کو ختم کرنے کیلئے ایک جامع، ہمہ جہتی حکمت عملی ناگزیر ہے، جس میں سخت قانون نافذ کرنے کے اقدامات، مؤثر احتیاطی تدابیر اور ایک مربوط کثیرالجہتی ایکشن پلان شامل ہو‘‘۔

            اجلاس میں چیف سیکریٹری اٹل ڈولو، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات‘ایڈیشنل چیف سیکریٹری خزانہ شیلندر کمار، پرنسپل سیکریٹری داخلہ چندرکر بھارتی، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری مندیپ کے بھنڈاری سمیت دیگر سینئر سول اور پولیس افسران نے شرکت کی۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کے خلاف جنگ میں عوامی شمولیت (جن بھاگیداری) اور مربوط حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’نشہ مکت جموں و کشمیر‘کے ہدف کے حصول کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

            اجلاس میں پانچ اہم شعبوں—قانونی نفاذ، معلومات و آگاہی(آئی ای سی)، کونسلنگ، علاج اور بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی، جبکہ گمراہ کن بیانیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کی سخت نگرانی کے نظام کو بھی شامل کرنے پر زور دیا گیا۔

            سنہا نے حکام کو ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں میں خصوصی طور پر بازدار اقدامات کو مشن موڈ میں نافذ کیا جائے اور نظام میں موجود نارکو ٹیرر نیٹ ورکس کے باقی ماندہ عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو منشیات کی لت اور اسمگلنگ سے متعلق معلومات پولیس اور انتظامیہ تک پہنچانے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔

            سنہا نے آئندہ دنوں میں جموں و کشمیر بھر میں شروع ہونے والی منشیات مخالف مہم کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ اس مہم میں مذہبی رہنماؤں، سماجی تنظیموں، سابق فوجیوں، این سی سی، این ایس ایس، اسکاوٹس اینڈ گائیڈز اور سیاسی قیادت کو شامل کیا جانا چاہیے۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ ایک سال کے دوران ‘نشہ مکت بھارت ابھیان’ کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔

            اجلاس میں تمام اضلاع کو ‘نشہ مکت جموں و کشمیر پورٹل’ پر شامل کرنے، نوڈل افسران کی تعیناتی، کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز، تربیت و استعداد کار، ڈی ایڈکشن انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل کی مضبوطی، ایڈکشن ٹریٹمنٹ سہولیات کی فعالیت، ڈرگ ڈی ایڈکشن رجسٹری پورٹل، ایس او پیز کے نفاذ اور مختلف محکموں کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

            اجلاس کے حاشیہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر حکام کو ’وائبریٹ ولیجز پروگرام‘کو ترجیح دینے کی ہدایت دی، جس میں سرحدی دیہات کی ہمہ گیر ترقی پر خصوصی توجہ دینے کو کہا گیا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغربی ایشیا بحران کا بھارت بھرپور مقابلہ کر رہا ہے:وزیر اعظم

Next Post

فیک نیوز کا سیلاب:

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

فیک نیوز کا سیلاب:

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.