جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مغربی ایشیا سے ایل پی جی سپلائی کی صورتحال تشویشناک، لیکن ملک میں گھریلو کھپت کے لیے کافی ذخائر موجود ہیں: حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-21
in قومی خبریں
A A
 ایل پی جی ذخیرہ کرنے والوں کو کارروائی کی وارننگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 20 مارچ (یو این آئی) حکومت نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران کی وجہ سے خطے سے ایل پی جی کی سپلائی کی صورتحال اب بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے، لیکن گھریلو پیداوار 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور گھریلو کھپت کے لیے ملک میں اس وقت کافی ذخائر دستیاب ہیں۔ رسوئی گیس کے لیے ایل پی جی چھوڑ کر پی این جی اپنانے کی حکومتی اپیل کے بعد، ملک کے 15 بڑے علاقوں میں 13,700 سے زائد پی این جی کنکشن دیے گئے ہیں اور 7,500 صارفین نے ایل پی جی چھوڑ کر پی این جی کنکشن لیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاستوں کو ان کی ضرورت کی بنیاد پر تقریباً 11,300 ٹن تجارتی ایل پی جی بھی فراہم کی گئی ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کے خلاف مہم کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر 4,500 سے زائد چھاپے مارے گئے ہیں۔ مغربی ایشیا میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً تین لاکھ ہندوستانی وہاں سے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔
وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کی جوائنٹ سکریٹری سجاتا شرما نے جمعہ کو مغربی ایشیا کی صورتحال پر منعقدہ بین وزارتی بریفنگ میں کہا کہ "ملک میں تمام ریفائنریاں اپنی بلند ترین صلاحیت پر کام کر رہی ہیں۔ گھریلو ایل پی جی کی پیداوار 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور وافر اسٹاک دستیاب ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ 13,700 سے زائد پی این جی کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں اور تقریباً 7,500 صارفین ایل پی جی سے پی این جی پر منتقل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا، "جنگ کی وجہ سے ایل پی جی کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔ تاہم ایل پی جی سلنڈر کی ترسیل معمول کے مطابق ہے۔ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز کے یہاں کسی قسم کی کمی کی اطلاع نہیں ملی۔ تقریباً 93 فیصد بکنگ آن لائن ہو رہی ہیں۔ سلنڈر کی ترسیل ‘آتھنٹیکیشن کوڈ’ کے ذریعے کی جا رہی ہے اور گھبراہٹ میں کی جانے والی بکنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کل ہمیں تقریباً 55 لاکھ ری فل بکنگ کی درخواستیں موصول ہوئیں۔” جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ تجارتی ایل پی جی کے سلسلے میں تقریباً 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے الاٹمنٹ آرڈر جاری کیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ریاستوں کو ان کی مانگ کے مطابق تقریباً 11,300 ٹن تجارتی ایل پی جی فراہم کی گئی۔
تمام ریاستوں کو سپلائی دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو اس الاٹمنٹ کا تقریباً 50 فیصد حصہ ملا ہے۔ مٹی کے تیل (کیروسین) کی اضافی الاٹمنٹ کے لیے تقریباً 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے آرڈر جاری کیے ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کے خلاف مہم جاری ہے اور جمعرات کو ملک بھر میں 4,500 سے زائد چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے کہا، "ان میں سے تقریباً 1,100 چھاپے اتر پردیش میں مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو، کیرالہ، جموں و کشمیر، پنجاب، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، راجستھان اور دہلی میں بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ٹیموں نے تقریباً 1,800 مقامات پر اچانک معائنہ بھی کیا ہے۔”
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی کی پیداوار بڑھی ہے لیکن ہمیں اب بھی اس کی درآمد کی ضرورت ہے۔ مغربی ایشیائی ممالک میں بحران کے پیش نظر دیگر ممالک سے بھی ایل پی جی کی درآمد کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ کو دی گئی معلومات: این سی ای آر ٹی کے متنازع باب کی نظرثانی کے لیے ماہرین کا پینل تشکیل دیا جائے گا

Next Post

صدرِ جمہوریہ نے عید الفطر کی مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

صدرِ جمہوریہ نے عید الفطر کی مبارکباد دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.