جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ماہ صیام:بیرون ممالک سے۱ء۶۸ملین زائرین نے عمرہ ادا کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ماہ صیام:بیرون ممالک سے۱ء۶۸ملین زائرین نے عمرہ ادا کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

حرمین میں لاکھوں زائرین کے لیے بہترین انتظامات کے اہداف حاصل کرلیے‘ادارہ امور حرمین کا اعلان

ویب ڈیسک

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر؍۲۰مارچ

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ رواں برس رمضان المبارک میں بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد۱ء۶۸ملین رہی ہے۔‘

ایس پی اے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ’مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کے لیے۱۱لاکھ زائرین نے پرمٹ لیے، جن کا تعلق۱۵۵ملکوں سے تھا۔‘

مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں۳۰ نسک کیئرسینٹرز سے۱۱زبانوں میں ایک لاکھ۵۳ہزار خدمات فراہم کی  ہیں۔زائرین کی دیکھ بھال اور رہنمائی مراکز جن کی تعداد۱۹۶۶ ہے، سے ایک لاکھ۹۷ہزار افراد نے رجوع کیا۔

رمضان المبارک کے دوران فیلڈ مانیٹرنگ ٹیموں نے رہائشی سیکٹرز کے۲۱ہزار۵۰۰وزٹ کیے جن کا مقصد زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو جانچنا تھا۔

اس سے قبل مکہ مکرمہ ومشاعر مقدسہ رائل کمیشن  نے بیان میں کہا تھا کہ ’رمضان المبارک کے ابتدائی پندرہ دنوں میں مکہ مکرمہ کی حدود میں موجود میقیات کی مساجد میں  تقریبا دو ملین عمرہ زائرین کی آمد  ریکارڈ کی گئی۔‘

’ مملکت کے مختلف شہروں سے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ (میقات) آنے والی گاڑیوں کی تعداد۲لاکھ۹۱ہزار۹۴رہی۔‘

دریں اثنا ادارہ امور حرمین نے رمضان۱۴۴۷ ہجری کے آپریشنل پلان کی کامیابی کا اعلان کیا ہے، حرمین میں لاکھوں زائرین کے لیے بہترین انتظامات کے اہداف حاصل کرلیے۔

ایس پی اے کے مطابق ادارہ حرمین کا کہنا تھا دنیا کے سب سے بڑے کراوڈ  کنٹرول مینجمنٹ آپریشنز میں ایک کو غیر معمولی دیکھ بھال کے ساتھ منظم کیا گیا۔ اتنے بڑے منصوبے کو کامیاب کرنا محض اتفاقی واقعہ نہیں بلکہ یہ جامع پروگرام پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے۔

آپریشنل پلان میں فعال منصوبہ بندی کے ساتھ ادارہ امور حرمین کے ساتھ دیگر اداروں کا بھر پور تعاون شامل تھا جن میں سکیورٹی، امن عامہ، فیلڈ آپریشنز اور صحت کی ٹیمیں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ’ یہ کامیابی اللہ رب العزت کے خاص فضل و کرم اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ گورنرٹیس کے بھرپور تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔’

اس سال معیاری اقدامات کے تحت ٹریکس اور راستوں کو منظم کیا گیا ، مسجد الحرام میں الیکٹرک گاڑیوں اور ویل چیئر کے لیے راستوں کو جدا رکھا گیا ، ہوٹلوں سے معمر اور معذور افراد کو مسجد الحرام لانے کی سروس بھی مہیا کی گئی۔

اس کے علاوہ زائرین کی سہولت کے لیے تھری ڈی میپس اور رہنمائی کے لیے گراونڈ ٹیمیں بھی تعینات تھیں۔

زائرین کی رہنمائی اور دیکھ بھال کے لیے۱۶ سینٹرز قائم کیے گئے جبکہ ترجمہ سروس کا خصوصی اہتمام کیا گیا، بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز اور ڈیجیٹل قرآن کریم کی سہولت فراہم کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں الیکٹرانکس دکان  میں چوری کا ملزم دہلی سے گرفتار

Next Post

مغل روڈ اور بسوہلی بھدرواہ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام تیز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
مغل روڈ اور بسوہلی بھدرواہ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام تیز

مغل روڈ اور بسوہلی بھدرواہ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام تیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.