جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ایران اور ہمارے تجزیے!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-03
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

دہلی کی بے دلی!

 

نہیں صاحب ہم اتنے بھی نا سمجھ نہیں ہیں جو یہ نہ سمجھیں کہ ایران میں کیا ہو رہا ہے اور کیا نہیں ہو رہا ہے …….لیکن صاحب ساتھ میں ہم یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ  ……. کہ ہم اتنے بھی سمجھدار نہیں ہیں اور بالکل بھی نہیں ہیں جو یہ سمجھیں ‘ کلی طور پر سمجھیں کہ ایران میں جو ہو رہاہے کیوں ہو رہا ہے …….اتنی سمجھ اللہ میاں نے ہمیں عطا نہیں کی ہے ……. بالکل بھی نہیں کی ہے ۔ لیکن ہم جیسے سب کہاں ؟اپنے کشمیر میں ایسے بھی لوگ ہیں جوبڑے سمجھدار ہیں ‘اتنے سمجھدار کہ ان کی سمجھ میں سب آرہا ہے وہ سب کچھ جو ایران میں ہو رہا ہے ……. ایران جو اس کے ردعمل میں کررہا ہے ……. خلیجی ممالک میں کررہا ہے ‘ سعودی عرب میں کررہا ہے ……. یہ سب باتیں ان کی سمجھ میں آ رہی ہیں ……. یہ اتنے سمجھدار ہیں کہ ان سب معاملات کو سمجھنا ان کیلئے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ……. نہیں ہو تا تو کشمیر کی سڑکوں اور گلی کوچوں پر ‘ نائی کی دکان پر ‘ کاندو کے تندور پر ‘ مسجد کے حمام پر لوگ ……. کشمیر کے لوگ اس صورتحال پر اپنی رائے ‘ اپنا تجزیہ پیش نہیں کرتے ……. یا پیش نہیں کر پاتے ۔ایسے تجزیے کہ ایران ‘ اسرائیل اور امریکہ تک اگر یہ پہنچ جائیں تو ……. تو وہ بھی دھنگ ہو کر رہ جائیں گے ۔ بات عام……. کشمیر کے عام لوگوں کی نہیں ہے ‘ بالکل بھی نہیں ہے بلکہ کشمیر کے خاص لوگوں کی بھی ہے……. ان لوگوں کی جن کا کام ہی لکھنا اور پڑھنا ہے ……. یہ حضرات بھی ایران صورتحال پر ایسا ویسا کچھ لکھ اور کہہ رہے ہیں کہ ……. کہ جی کرتا ہے کہ انہیں سیدھا تہران ‘تل ابیب اور واشنگٹن میں کسی اخبار کا ایڈیٹر ان چیف کا عہدہ سونپ دیں ……. واللہ کیا نظر ہے ان کی ‘ کیا تجزیہ ہے ان کا ۔ ہم تو زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں یا کہنا نہیں چاہتے ہیں سوائے اس ایک بات کے کہ صاحب !جو ہو رہاہے اس سے آپ کے جذبات یقیناً چھلنی ہیں اور اگر آپ اگر ان چھلنی جذبات کا پر امن اظہا ر کرتے ہیں تو ہم سمجھ سکتے ہیں ……. لیکن ایران میں کیا ہو رہاہے اور کیوں ہو رہا ہے ‘ صاحب اس پر اپنی رائے اور تجزیے اپنے پاس ہی رکھیں تو اچھا ہے کہ ……. کہ ابھی ہم سب ‘ جی ہاں ہم سب عالمی امور میں اتنے بھی ماہر نہیں ہو ئے ہیں ‘ اتنے بھی سمجھدار نہیں ہیں جو ہم یہ سب کچھ سمجھ سکیںیا ہماری اس نا سمجھ ‘ سمجھ کو کچھ سمجھ آ سکے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین ہر میدان میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں: مرمو

Next Post

وادی میں امن برقرار رکھنے کی ذمہ داری سب کی ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

وادی میں امن برقرار رکھنے کی ذمہ داری سب کی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.