ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی کی سعودی اور بحرین پر حملوں کی مذمت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مودی کی سعودی اور بحرین پر حملوں کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

محمد بن سلمان اور شاہ حمد سے ٹیلی فونک رابطہ‘حملوں کو ان ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا

ہم اس بات پر متفق ہوئے کہ خطے میں امن اور استحکام کی جلد بحالی انتہائی ضروری ہے:وزیر اعظم

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

سرینگر؍۲مارچ

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور دونوں ممالک پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کی جلد از جلد بحالی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے ان مشکل حالات میں وہاں مقیم بھارتی برادری کی دیکھ بھال پر دونوں قائدین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پیغام میں مودی نے کہا’’سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے مغربی ایشیا کی بدلتی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ بھارت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے گئے حالیہ حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ ہم اس بات پر متفق ہوئے کہ خطے میں امن اور استحکام کی جلد بحالی انتہائی ضروری ہے۔ میں نے ان مشکل حالات میں بھارتی برادری کی دیکھ بھال پر ان کا شکریہ ادا کیا‘‘۔

ایک اور پیغام میں وزیر اعظم نے کہا’’بحرین کے شاہ، عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے مفید ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ بھارت بحرین پر حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ میں بحرین میں بھارتی برادری کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔

یہ ٹیلی فونک رابطے ایسے وقت میں ہوئے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک ہو گئے، جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل اور مغربی ایشیا کے دیگر ممالک بشمول بحرین اور سعودی عرب کی جانب متعدد میزائل داغے۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے بھی گفتگو کر چکے ہیں۔

اس سے پہلے وزیر اعظم نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کے دوران مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا اور جنگ کے جلد خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اتوار کی رات اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کے دوران مسٹر مودی نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دی جانی چاہئے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد مسٹر مودی نے پہلی مرتبہ مسٹر نیتن یاہو سے بات کی ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میںمودی نے کہا’’علاقے کی موجودہ صورتحال پر بات کرنے کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات ہوئی۔ حالیہ پیش رفت پر ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔ ہندوستان نے لڑائی کے جلد خاتمے کی ضرورت کو دہرایا‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان اس ٹکراؤ کی وجہ سے مغربی ایشیا کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

مودی نے اتوار کی رات مرکزی کابینہ (سی سی ایس)کی اقتصادی امور کمیٹی کی میٹنگ میں بھی مغربی ایشیا کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

سی سی ایس نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ حالیہ پیش رفت سے متاثر بھارتی شہریوں کی مدد کے لیے ضروری اور ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں گزشتہ شام منعقدہ اجلاس میں مغربی ایشیا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سرکاری بیان کے مطابق کمیٹی کو۲۸ فروری کو ایران پر کیے گئے فضائی حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی، بشمول خلیجی ممالک میں ہونے والے حملوں، کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی نے خطے میں مقیم بڑی بھارتی برادری کی سلامتی اور تحفظ پر گہری تشویش ظاہر کی۔

سی سی ایس نے اس خطے سے گزرنے والے بھارتی مسافروں اور طے شدہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو درپیش مشکلات کا بھی جائزہ لیا، ساتھ ہی علاقائی سلامتی، معاشی اور تجارتی سرگرمیوں پر پڑنے والے وسیع اثرات پر بھی غور کیا۔

بیان کے مطابق کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ متاثر بھارتی شہریوں کی معاونت کے لیے تمام ضروری اور قابلِ عمل اقدامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے جلد از جلد جنگ بندی اور مذاکرات و سفارت کاری کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ اجلاس امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر طلب کیا گیا تھا۔

ایران نے اس حملے کے جواب میں اسرائیل، خلیجی خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور عالمی تجارتی مرکز دبئی کی جانب ڈرونز اور میزائل داغے۔

اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خامنہ ای کی ہلاکت: کشمیر میں سخت پابندیاں نافذ

Next Post

میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا: انٹر میامی کی اورلینڈو سٹی کے خلاف شاندار واپسی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے

میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا: انٹر میامی کی اورلینڈو سٹی کے خلاف شاندار واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.