بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دس روپے نوٹ کی بھیک!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-01
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

 

کہتے ہیں کہ ماہ رمضان میں نیک اعمال کا اجر بڑھ جاتا ہے…. اس کی قدر بڑھائی جاتی ہے…. نفل کو فرض کا ثواب اور ایک فرض کو۷۰ فرضوں کا ثواب ….اسی لئے لوگ اس ماہ رحمت میں اچھے کاموں میںایک دوسرے پر سبقت لینے کی بھی کوشش کرتے رہتے ہیں…. لیکن …. لیکن ایک چیز جس کی قدر اس ماہ میں گھٹ جاتی ہے‘ کم ہو جاتی ہے وہ ہے روپے پیسے …. نہیں جناب قدر میں کمی کا تعلق بازار حصص یا ڈالر کی ریٹوں کے ساتھ نہیں ہے…. بالکل بھی نہیں ہے…. اس کا تعلق اگر ہے تو…. تو براہ راست ماہ صیام سے ہے‘ کسی اور سے نہیں …. بالکل بھی نہیں ۔ماہ صیام کو چھوڑ کر دوسرے مہینوں میں دس روپے کا جو نوٹ مسافر ‘گداگر ہنسی خوشی سے پکڑتے ہیں…. اور اس کے بدلے میں آپ کو ہول سیل میں دعائیں….دکھاوے کی اور نقلی و جعلی دعائیں بھی دیتے ہیں…. وہ اس ماہ میں دس روپے کی اور دیکھتے بھی نہیں ہیں….انہیں دیکھنا پسند نہیں ہے ۔ دس روپے کو دیکھ کر ان کی ناک ساتوں آسمان پرچڑھ جاتی ہے…. ان کا ردعمل دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے آپ نے انہیں دس روپے نہیں بلکہ دس پیسے دئے ہوں…. ہمیں نہیں لگتا ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں لگتا ہے کہ کشمیر کے علاوہ کہیں اور کسی جگہ کوئی بھکاری ‘ کوئی گداگر دس روپے کا نوٹ اس طرح سے ٹھکراتا ہے…. ٹھکرائے گا…. یقینا ًنہیں ٹھکرائے گا ‘ لیکن…. لیکن جس طرح کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں کو اچھی اجرتیں اور مزدوری دی جاتی ہے…. اسی طرح بھیک بھی اچھی اور موٹی دی جاتی ہے…. اور اسی بات نے ان کا دماغ خراب کردیا ہے…. جی ہاں دماغ خراب کر دیا ہے جو وہ ماہ رحمت میں اتنی ’موٹی ‘ اور’ خطیر‘ رقم لینے سے انکار کرتے ہیںاور…. اور اس لئے کرتے ہیں کہ کشمیر میں گداگروں کا ایک منظم مافیہ ہے ‘ جن کا پیشہ‘ جی ہاں جن کا پیشہ بھیک مانگنا ہے…. اور یہ لوگ جانتے ہیں …. یہ جانتے ہیں کہ کشمیر میں لوگ ماہ رحمت میں سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور…. اوراسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے یہ دس بیس روپے کے’چھوٹے‘ نوٹ ٹھکراکر بڑے نوٹوں کا تقاضہ کرتے ہیں…. اپنا حق ….پیدائشی حق جان کر تقاضہ کرتے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئی تاریخ رقم:جموںکشمیر رانجی ٹرافی کا فاتح

Next Post

جنگل راج کی طرف لوٹتی دنیا:

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

جنگل راج کی طرف لوٹتی دنیا:

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.