ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’درست مواقع ملیں تو جے اینڈ کے کے نوجوان تاریخ رقم کریں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’درست مواقع ملیں تو جے اینڈ کے کے نوجوان تاریخ رقم کریں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی نسل خود امکانات کا پیکر ہے‘ میرا یقین ہے کہ ہمارے نوجوان ہر مسئلے کا حل ہیں:ایل جی سنہا

جموں؍۲۸فروری

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر انہیں درست مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔

وہ آج یونیورسٹی آف جموں میں ‘سکھ کرکٹ پریمیئر لیگ(ایس سی پی ایل)کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران یونین ٹیریٹری میں کھیلوں کے شعبے میں تاریخی تبدیلی آئی ہے۔

سنہا نے کہا’’نئی نسل خود امکانات کا پیکر ہے۔ میرا یقین ہے کہ ہمارے نوجوان ہر مسئلے کا حل ہیں۔ انہیں مناسب مواقع، مضبوط پلیٹ فارم اور حقیقی رہنمائی دی جائے تو وہ تاریخ رقم کریں گے‘‘۔

ایل جی نے کہا کہ سکھ کرکٹ پریمیئر لیگ نوجوانوں کی ہمہ جہتی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور مستقبل میں یہ نظم و ضبط، قیادت، ٹیم ورک، صبر اور خود اعتمادی جیسی خصوصیات کو فروغ دے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آل جے اینڈ کے سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی اور ہری سنگھ نلوہ کرکٹ کلب جموں کا قابلِ ستائش اقدام اس بات کا اعلان ہے کہ نئی نسل محض تماشائی نہیں بلکہ بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کی علمبردار بن کر آگے بڑھ رہی ہے۔

شمولیت کو فروغ دینے کے لیے آل جے اینڈ کے سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی نے ہر ٹیم میں دیگر برادریوں کے نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنایا ہے۔

سنہانے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سخت نظم و ضبط کے ساتھ تربیت کریں اور میدان کے اندر اور باہر ناقابلِ شکست اتحاد کے ساتھ مقابلہ کریں۔

لیفٹیننٹ گورنر  نے کہا کہ معاشرے کی حقیقی دولت اینٹ اور پتھر میں نہیں بلکہ نئے خیالات میں مضمر ہے۔’’ہمارے نوجوانوں کی توانائی ایک دریا کی مانند ہے۔ جب اسے مقصد کے ساتھ رہنمائی ملتی ہے تو یہ زندگی اور ترقی کا سرچشمہ بن جاتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ قوم کی تعمیر کے سفر میں ہمارے نوجوان نہ رکیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ تھکیں گے‘‘۔

سنہا نے کہا کہ سکھ کرکٹ پریمیئر لیگ جیسے اہم کھیلوں کے ایونٹس نوجوانوں میں یہ شعور بیدار کریں کہ کھیل محض تفریح نہیں بلکہ زندگی کی پائیدار اقدار کی آبیاری کا ذریعہ ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’جب نوجوان بامقصد مشن کے ساتھ جڑتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ بڑی تبدیلیوں کے لیے بڑے وژن درکار ہوتے ہیں۔ صنعت کاری اور کھیل اسی کیمیا کے حامل ہیں‘‘۔

سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نمایاں مالی معاونت سے یونین ٹیریٹری میں کھیلوں کے فروغ کے لیے عالمی معیار کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

ایل جی نے بتایا کہ حالیہ دورۂ جموں و کشمیر کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے بی سی سی آئی، فیفا اور دیگر کھیل تنظیموں کے تعاون سے یونین ٹیریٹری میں کھیلوں کی ترقی کیلئے۲۰۰کروڑ روپے کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے ‘جوابی کارروائی میں خلیجی ممالک میں امریکہ تنصیبات نشانہ

Next Post

نئی تاریخ رقم:جموںکشمیر رانجی ٹرافی کا فاتح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
نئی تاریخ رقم:جموںکشمیر رانجی ٹرافی کا فاتح

نئی تاریخ رقم:جموںکشمیر رانجی ٹرافی کا فاتح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.