جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ساڈھے تین کروڑ اموات؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-26
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

تو صاحب خبر ‘ ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ اپنے ٹرمپ صاحب نے کہا ہے …….یہ کہا ہے کہ اگر وہ نہیں روکتے ‘ ہند پاک کو گزشتہ سال مئی میں روکتے نہیں تو …….توآر پار ساڈھے تین کروڑ لوگ مارے جاتے ……. ہلاک ہو جاتے ۔ساڈھے تین کروڑ؟سننے میں تو یہ بڑی ڈراؤنی بات لگتی ہے کہ ……. کہ ساڈھے تین کروڑ سچ میں کوئی چھوٹی موٹی تعداد نہیں ہے ……. جی کرتا ہے کہ ہم اس کیلئے ٹرمپ صاحب کا شکریہ بھی ادا کریں کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں اموات کو روک دیا ۔لیکن ……. لیکن جب ٹرمپ صاحب ساتھ میں یہ کہتے ہیں کہ ……. کہ انہیں یہ بات پاکستان کے وزیر اعظم  شہباز شریف نے بتائی ہے تو ……. تو غبارے سے ساری ہوا ہی نکل جاتی ہے …….اور ٹرمپ صاحب کے تئیں ہمارے اس نازک سے دل میں جو نازک سے جذبات امڈ آئے تھے وہ بھی نو دو گیارہ ہو گئے اور ……. اور اس لئے ہو گئے کہ ……. کہ اتنی بڑی بات ‘ جو اتنا بڑا لیڈر کہہ رہے کا سورس چھوٹا نہیں ……. بلکہ ایک بہت چھوٹا آدمی ہے جو شکل سے ہی نہیں بلکہ عقل سے بھی مسخرہ ہے ۔ٹرمپ صاحب !آپ بھی نا کمال کرتے ہیں ……. اللہ میاں کی قسم آپ سے اس حماقت کی توقع نہیں تھی ……. بالکل بھی نہیں تھی ۔ آپ ایک ایسے شخص کی بات پر بھروسہ کر بیٹھے ہیں جس پر اپنی قوم بھروسہ نہیں کرتی ہے……. جس کو اپنی قوم کا اعتماد حاصل نہیں ہے اسے آپ قابل اعتماد کیسے سمجھ لیتے ہیں ……. آپ سے کیسے یہ غلطی سرزد ہوئی ؟ شہباز شریف جیسے مسخرے اور ان کی باتوں پر بھروسہ کرکے ہمارا آپ پر سے بھروسہ اٹھ رہاہے کہ بھلا آپ نے اس سب کو کیسے سچ مان لیا جو آپ کو شہباز نے بتا دیا کہ ……. کہ بسا اوقات اس مسخرے کو خود اس بات کا خیال نہیں رہتا ہے اور ……. اور بالکل بھی نہیں رہتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا نہیں ……. انہیں کیا کہنا ہے اور کیانہیں ۔ٹرمپ صاحب !ہمارا آپ کو ایک ہی مشورہ ہے ……. یہ مشورہ کہ  شہباز شریف نہ جانے آپ سے اور کیا کیا کہیں گے ……. اچھا یہ ہو گا کہ آپ ان کی باتوں کو ایک کان سے سن لیں اور دوسرے کان سے نکال باہر کر لیں کہ ……. کہ اگر آپ نے ان کی کہی ہو ئیں باتوں کو دہرانا شروع کردیا تو ……. تو اللہ میاں کی قسم آپ بھی  شہباز شریف کی صف میں شامل ہو جائیں گے ……. آپ کو بھی مسخرہ سمجھا جائے گا اور ……. اور سو فیصد سمجھا جائے گا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحت کی ترقی کو ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہونا چاہیے: نائب صدر

Next Post

پنجاب حکومت کا بروقت اقدام، مگر سوال اب بھی باقی ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

پنجاب حکومت کا بروقت اقدام، مگر سوال اب بھی باقی ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.