ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘

یہ برسوں نہیں ۴ دہائیوں کا مسئلہ ہے ‘ ۳۰ہزار اسامیاں پُر ہوں گی:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘

JAMMU, FEB 19 (UNI): Jammu and Kashmir Chief Minister Omar Abdullah during the Budget Session of the Jammu and Kashmir Legislative Assembly, in Jammu on Thursday. UNI Photo 29U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں: جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ حکومت۲۰۲۶میں روزانہ اجرت، ایڈہاک اور دیگر عارضی ملازمین کو قانونی اور مالی طور پر پائیدار انداز میں مستقل کرنے کا عمل شروع کرے گی، جبکہ موجودہ سال کے دوران تقریباً۳۰ہزار خالی اسامیاں پُر کرنے پر بھی کام جاری ہے۔
اسمبلی میں اپنے محکموں کی گرانٹس اور کٹ موشنز پر بحث کا جواب دیتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہا کہ ڈیلی ویجرز اور عارضی کارکنوں کا مسئلہ پارٹی لائن سے بالا ہو کر اراکین نے اٹھایا اور تسلیم کیا کہ یہ مسئلہ دہائیوں سے برقرار ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’یہ ملازمین۲۰‘۳۰ بلکہ۴۰ برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو مکمل طور پر حل نہیں کر سکی‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا’’لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر بحث اور بعد میں بجٹ اجلاس کے دوران میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہم ان ملازمین کی مستقلی کا عمل اس سال قانونی اور مالی طور پر قابل عمل انداز میں شروع کریں گے، ان شاء اللہ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ چیف سیکریٹری کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ معاملے کا جائزہ لیا جا سکے اور ایسی پالیسی بنے جو عدالتوں یا محکمہ خزانہ میں نہ اٹک جائے۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا’’جیسے ہی کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور شفاف انداز میں ابتدائی کام مکمل ہوگا، ہم سب کچھ عوام کے سامنے رکھیں گے‘‘۔
جلد بازی کے کسی بھی تاثر کو مسترد کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہا کہ مستقلی ایک رات میں نہیں ہو سکتی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’میں محض ایک کاغذ پر دستخط کر کے بغیر تیاری کے ان ملازمین کو گمراہ کرنے کو تیار نہیں ہوں‘‘اور مزید کہا کہ ایسے کارکنوں کی تعداد چاہے۷۰ ہزار،۸۰ہزار یا ایک لاکھ  مناسب ٹائم ٹیبل کے ذریعے طے کی جائے گی۔
منگل کو وزیر اعلیٰ نے اسمبلی کو بتایا کہ اس وقت جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری محکموں میں ایک لاکھ سے زائد ڈیلی ویجرز اور کیژول مزدور کام کر رہے ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی مستقلی کے معاملے میں قانونی طور پر پائیدار طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔
عمرعبداللہ نے بتایا کہ رجسٹرڈ افرادی قوت میں۶۹ہزار۶۹۶ کیجول مزدور‘۸۸۳۶ڈیلی ریٹڈ ورکرز،۸۵۳۴سیزنل مزدور‘۵۷۵۷فوڈ اینڈ سول سپلائیز ہیلپرز‘۲۱۵۳پارٹ ٹائم سویپرز اور۱۹۲۹؍افراد شامل ہیں جو ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے تعینات ہیں۔
روزگار پیدا کرنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آسامیوں کی تخلیق اور تقرری میں واضح فرق ہے۔
عمرعبداللہ نے کہا’’ہم نے اسامیوں کی تخلیق کی ہے، لیکن اس سے کہیں زیادہ تقریباً۶ہزارسے۶۵۰۰اسامیوں کو پُر کیا ہے‘‘ اور دہرایا کہ حکومت اس سال نئی اسامیاں پیدا کیے بغیر تقریباً۳۰ہزارخالی اسامیاں پُر کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔
عمرعبداللہ نے ایوان کو یقین دلایا کہ تمام خالی اسامیاں سلیکشن بورڈ اور پبلک سروس کمیشن کے ساتھ تال میل میں شفاف اور مقررہ مدت کے اندر پُر کی جائیں گی تاکہ ماضی کی طرح قانونی پیچیدگیوں سے بھرتی عمل متاثر نہ ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’وادیٔ کے لیے چار نئی ریلوے لائنیں تجویز، سروے جاری  ہے‘  

Next Post

’وزیر اعظم پنڈتوں کی کشمیر واپسی کیلئے پر عزم‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
’وزیر اعظم پنڈتوں کی کشمیر واپسی کیلئے پر عزم‘

’وزیر اعظم پنڈتوں کی کشمیر واپسی کیلئے پر عزم‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.