جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتواڑ میں رمضان چندہ مہم کی نگرانی کا حکم غیر آئینی:کانگرئس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشتواڑ میں رمضان چندہ مہم کی نگرانی کا حکم غیر آئینی:کانگرئس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی میں جمعرات کو اُس وقت گرما گرمی دیکھنے کو ملی جب کانگریس کے دو ارکانِ اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران چندہ جمع کرنے کے ضوابط سے متعلق جاری حکم نامے کو غیر آئینی، شریعت مخالف اور شہری آزادیوں میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔
بحث کا آغاز ایم ایل اے بانڈی پورہ نظام الدین بٹ نے کیا۔ محکموں سے متعلق گرانٹس پر بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان میں صدقہ اور زکوٰۃ کی وصولی پر انتظامی نگرانی ’نجی مذہبی عمل میں بے جا مداخلت‘ ہے۔
بٹ نے کہا، ’یہ شریعت اور آئینی آزادی دونوں کے خلاف ہے۔ صدقہ اور زکوٰۃ کا معاملہ نہایت نجی ہے، ہماری شریعت کہتی ہے کہ ’ایک ہاتھ دے تو دوسرے کو خبر نہ ہو‘۔ ایسے مذہبی معاملات پر انتظامی نظر رکھنا کہاں کا اصول ہے؟‘
کانگریسی رکن نے حکم نامے کو بالکل غیر آئینی، خلافِ قانون، اکسا دینے والا اور شہری حقوق پر ضرب قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے معاملے کا ازسرِ نو جائزہ لینے اور ہدایت نامہ فوری واپس لینے پر زور دیا۔
سینئر کانگریس رہنما غلام احمد میر نے بھی بٹ کی حمایت کرتے ہوئے اسے ’حیران کن‘ قرار دیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا، ’ملک میں پہلی بار ایسا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ مذہبی آزادی کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، اسے فوراً منسوخ کیا جانا چاہیے۔‘
ڈپٹی کمشنر کے حکم کے مطابق ضلع میں چندہ جمع کرنے والی کسی بھی تنظیم یا فرد کو وقف بورڈ کے ایگزیکٹو افسر، امام جامع مسجد کشتواڑ (صدر مجلسِ شوریٰ) یا متعلقہ تحصیلدار سے پیشگی منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہدایت دی گئی ہے کہ تمام چندہ جمع کرنے والے اداروں کو اپنی وصولی اور تقسیم کا مکمل ریکارڈ شفاف طریقے سے رکھنا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’آپریشن تراشی‘ نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، سخت کارروائیاں جاری رہیں گی: سنیل شرما

Next Post

 کشمیریوں پر بڑھتے حملےپرہ کی قرار داد بحث کیلئے منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
اسمبلی میں ہنگامہ آرائی‘بھاجپا کے تین ارکین کو باہر نکالا گیا

 کشمیریوں پر بڑھتے حملےپرہ کی قرار داد بحث کیلئے منظور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.