بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بادل پھٹنے کے حادثے میں کوئی شخص لاپتہ نہیں :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-15
in اہم ترین
A A
آئندہ چار سال میں جموں کشمیر میں فاصل بجلی پیدا ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے کہا ہے کہ امر ناتھ گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعہ میں ۱۵ ؍افراد ہلاک اور ۵۵ زخمی ہو گئے ۔
سنہا نے کہا کہ بچاؤ کارروائی ختم کی گئی ہے اور اس حادثے میں کوئی شخص لاپتہ نہیں ہے ۔
آج سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں سنہا نے کہا کہ بادل پھٹنے کے واقعے میں کْل۱۵یاتری ہلاک اور ۵۵ یاتری زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے تاہم دو افراد ابھی بھی ایس کے آئی ایم ایس سرینگر میں زیر علاج ہے اور جلد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔
ایل جی نے کہا کہ جو لوگ اس حادثے میں ہلاک ہوئے ان میں ۱۴ لوگوں کی لاشیں ان کے اہل اخانہ کو پہنچائی جاچکی ہے، جب کہ ایک لاش کے اہل خانہ نے لاش لانے سے انکار کیا ہے۔
سنہا نے کہا کہ میڈیا میں لاپتہ افراد کی کافی چل رہی تھی۔ حادثے کے وقت انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ ہیلپ لائن نمبر پر تقریباً۲۰۰ کالز آئی ہیں۔ انہوں نے کہا لاپتہ افراد کو تین چار دنوں میں ٹریک کیا گیا، کچھ لوگوں کے موبائل بند تھے۔
ایل جی نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے تمام ریاستوں سے رابطہ کیا اور جو بھی لاپتہ افراد تھے ان کے بارے میں تمام ریاستوں نے تعاون کر کے انہیں تلاش کرنے میں مدد کی۔
سنہا نے کہا کہ اب اس حادثے میں کسی فرد کے لاپتہ ہونے کی خبر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ریسکیو آپریشن امرناتھ سانحہ کے بعد چلایا گیا وہ اب بند کر دیا گیا ہے۔
ایل جی نے کہا ’’ یاترا پْرامن طریقے سے چل رہی ہے اور آج تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ عقیدت مندوں نے گْپھا کے درشن کیے ہیں‘‘۔انہوںنے کہا کہ تمام یاتری بیمہ شدہ ہیں جن کا انشورنس ۵ لاکھ روپے ہے۔ شرائن بورڈ نے ہلاک یاتریوں کے لیے مزید پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سطح سمندر سے۱۳ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔امرناتھ یاتریوں کیلئے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔
۴۳دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کیلئے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قاضی گنڈ سڑک حادثے میں۲۰؍امر ناتھ یاتری مضروب

Next Post

ملک میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
ملک میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

ملک میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.