اتوار, جولائی 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اتنا تو ہم کر ہی سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-19
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

جناب! غصہ تھوک دیجئے

    نہیں صاحب بات بھوک اور پیاس کی ہی نہیں ہے…. یا بھوکا اور پیاسا رہنے کی نہیں ہے اور….اور بالکل بھی نہیں ہے ۔بات صبر کی ہے …. بھوکے اور پیاسہ رہ کر ہم کوئی کمال نہیں کرتے ہیں …. بالکل بھی نہیں کرتے ہیں ۔اس لئے لیکن بات اتنی سی ہی نہیں ہے۔ ہوتی تو پھر بہت بڑے انعام کا وعدہ نہیں ہوتا …. بالکل بھی نہیں ہو تا ۔ بات اصل میں صبر کی ہے ….اس بات کو برداشت کرنے کی ہے جو بات آپ کو نا گوار لگے …. جو بات آپ کو پسند نہیں آئے ….آپ گاڑی چلا رہے ہیں ‘آگے والی گاڑی کو آپ سائڈ نہیں دے رہی ہے…. آپ کو ہارن بجا بجا کر اسے گالی نہیں دینی ہے….یہ صبر نہیں ہے …. یہ روزہ نہیں ہے ۔ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے بھوکا اور پیاسا رہنے اور…. اور زیادہ سے زیادہ رمضان المبارک میں پانچوں وقت مسجد میں با جماعت نماز کی ادائےگی کو ہی روزہ سمجھ لیا ہے….اسے روزہ قرار دیا ہے…. لیکن صاحب روزہ صرف یہ نہیں ہے…. روزے کا مطلب اپنے اندر صبر پیدا کرنا ہے…. اور ہاں قوت برداشت بھی ۔سال کے باقی دنوں میں توایک دوسرے سے لڑھتے اور جھگڑتے رہتے ہیں…. چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں…. یہ ہمارے دفتروں میں بھی ہو تا ہے ‘ گھروں میں بھی ہو تا ہے اور…. اور دوسری جگہوں پر بھی …. اگر رمضان المبارک میں بھی یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا …. سائڈ نہ دےنے پر ہارن بجا بجاکر آگے والے شخص کو گالیاں دیتے رہیں تو …. تو یہ تو شہر المساوات نہیں ہوا …. ہم پھر ہمدردی اور صبر کے اس مہینے کا بنیادی مقصد ہی پورا نہیں کرتے ہیں ۔ اس بات کو آپ صرف دینی اعتبار سے نہ دےکھئے ‘ سماجی اعتبار سے بھی اسے دےکھ لیجئے کہ…. کہ اگر ہم نے صبر کرنا سےکھ لیا ‘ ایک دوسرے کومعاف کرنا ہم نے اپنا شعار بنا لیا ‘ ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو درگذر کرنے کا حوصلہ ہم میں پیدا ہو گیا ….گھر میں بھی ہو گیا ‘دفتر میں بھی ہو گیا ‘ دوسری جگہوں پر بھی ہو گیا تو…. تو ہماری زندگی کتنی پر سکون بن جائےگی ….اور دنیا میں سکون …. سکون قلب وہ واحد چیز ہے جو کسی بازار میں دستیاب نہیں ‘ جس کو آپ دولت سے خرید نہیں سکتے ہیں…. لیکن …. لیکن صاحب رمضان ہمیں ایک موقع دیتا ہے…. اپنی زندگیوں کو پر سکون بنانے کا موقع….بس تھوڑا سا صبر کیجئے ‘ تھوڑا سا صبر کرنا سیکھ لیجئے ….اتنا تو ہم کر ہی سکتے ہیں۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مالی سال۲۰۲۵:’قرض ایک لاکھ۳۷ہزار کروڑ روپے‘

Next Post

خوش آمدید ماہ صیام 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

خوش آمدید ماہ صیام 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.